پاکستان کو نشانہ بنانے کے نتائج سنگین ہوں گے ، بھارتی آرمی چیف کے بیان پر پاک فوج کاسخت ردعمل

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ’جنون اور جنگی ذہنیت‘ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے نتائج خطے تک محدود نہیں رہیں گے۔

آئی ایس پی آر نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، جن کا مقصد جنوبی ایشیا کو ایک اور بحران اور ممکنہ جنگ کی طرف دھکیلنا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایک خودمختار، ایٹمی طاقت کا حامل اور عالمی سطح پر اہم ملک ہے، جسے کسی صورت جغرافیہ یا تاریخ سے حذف کرنے کی باتیں ناقابلِ قبول ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی قیادت کی سوچ اب بھی پاکستان کے وجود کو قبول کرنے میں ناکام ہے، حالانکہ دونوں ممالک کے قیام کو آٹھ دہائیاں گزر چکی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس طرزِ فکر نے ماضی میں بھی خطے کو بارہا جنگوں اور بحرانوں کی طرف دھکیلا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کسی خودمختار ایٹمی ریاست کو ’جغرافیہ سے مٹانے‘ کی دھمکی دراصل اسٹریٹجک سوچ نہیں بلکہ ’ذہنی افلاس، جنون اور جنگی ذہنیت‘ کی عکاس ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ بھارت یہ بخوبی جانتا ہے کہ کسی بھی جغرافیائی تصادم کے نتائج باہمی اور انتہائی تباہ کن ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ذمہ دار ایٹمی ریاستیں اشتعال انگیز زبان کے بجائے تحمل، پختگی اور اسٹریٹجک سمجھداری کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ خطے میں عدم استحکام کا باعث رہا ہے اور اس کا موجودہ جارحانہ رویہ بھی ناکامیوں اور مایوسی کا نتیجہ ہے۔

آخر میں کہا گیا کہ بھارت کی قیادت کو چاہیے کہ وہ جنوبی ایشیا کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیلنے کے بجائے پاکستان کے وجود اور حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے پرامن بقائے باہمی کی راہ اپنائے۔

Share On Social Media

KARACHI

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کر دیا

Read More

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیے: اسٹیٹ بینک

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1 ارب ڈالر قرض واپس کر

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

بغیر بجلی چلنے والا نیا کولنگ سسٹم متعارف، ایئر کنڈیشنرز کا متبادل قرار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین کی ایک ٹیم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.