روشنیوں کے شہر کراچی کے ناردرن بائی پاس پر لگی ‘عوام دوست مویشی منڈی’ کی رونقیں سیاسی شخصیات کو بھی منڈی کھینچ لائیں ترجمان حکومتِ سندھ سعدیہ جاوید قربانی کا جانور خریدنے خود مویشی منڈی پہنچ گئیں

عیدِ قرباں کی خریدو فروخت کے لیے ایک ماہ کے لیے بسائے گئے اس عارضی اور جدید شہر کی رنگینیاں، سیکیورٹی اور چکا چوند دیکھ کر ترجمان سندھ حکومت بھی دنگ رہ گئیں، جہاں انہوں نے منڈی کے مختلف بلاکس کا دورہ کر کے شہریوں اور بیوپاریوں کو فراہم کی جانے والی سفری، طبی اور دیگر سہولیات کا تفصیسی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ منڈی میں شہریوں کے لیے کیے گئے شاندار انتظامات دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ اپنے دورے کے دوران ترجمان سندھ حکومت نے منڈی کے جدید میڈیا سیل کا بھی خصوصی دورہ کیا اور وہاں موجود صحافیوں اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ جانوروں کے علاوہ منڈی کے لذیذ کھانوں میں دلچسپی لیتے ہوئے سعدیہ جاوید وہاں قائم مشہورِ زمانہ بٹ کڑاہی، جاوید نہاری، متین فوڈ اور بلال بروسٹ جیسے فوڈ اسٹالز کا بھی معائنو کیا اور منڈی کے روایتی ماحول کی تعریف کیےبغیر نہ رہ سکیں

Share On Social Media

KARACHI

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے سائلین کی

Read More

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 9 رکنی ڈکیت گینگ کے 6 ملزمان ہلاک

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 9 رکنی افغان

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ ’’کلوز فرینڈ‘‘ فیچر سامنے آگیا

واٹس ایپ جلد ہی انسٹاگرام طرز کا نیا ’کلوز فرینڈز‘فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے

Read More

چھوٹے کاروبار کی ترقی کے لیے واٹس ایپ بزنس کے 5 فیچرز کیا ہیں؟

تہواروں کا سیزن چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے سنہری موقع ثابت ہوتا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.