پنکی سے متعلق مزید انکشافات، کس نے کب کتنی رشوت لی؟ حقائق سامنے آنے لگے

کراچی میں ہائی پروفائل منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں ملزمہ نے مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور منشیات نیٹ ورک کے درمیان گٹھ جوڑ سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں، جس میں نیٹ ورک چلانے اور ملزمان کو چھڑانے کے لیے کروڑوں روپے رشوت کے الزامات بھی شامل ہیں۔

آج نیوز کو موصول ہونے والی انمول عرف پنکی کی تفتیشی رپورٹ میں مختلف سرکاری اداروں کے اہلکاروں پر رشوت لینے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض افسران پر نیٹ ورک چلانے کے لیے رشوت وصولی اور کارندوں کی متعدد بار گرفتاری کے بعد رقم لے کر چھوڑنے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت کی مد میں دی گئی رقم ایک کروڑ روپے سے زائد تھی۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے مختلف تھانوں کو نیٹ ورک چلانے کے لیے رشوت دینے کا الزام عائد کیا ہے جس میں درخشاں، گزری اور بوٹ بیسن تھانے شامل ہیں۔

رپورٹ میں انمول عرف پنکی نے اپنے سابق شوہر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلقات کا اعتراف اور کراچی کے ایک بڑے کوکین ڈیلر سے متعلق بھی نشاندہی کی ہے۔

اس نیٹ ورک کے خلاف لاہور میں 2022 کا ایک مقدمہ بھی سامنے آیا ہے، جس کے مطابق پنکی کا بھائی ملزم ریاض بلوچ شاداب کالونی میں منشیات سپلائی کرنے پہنچا تو پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جب کہ اس کے ہمراہ موجود انمول عرف پنکی موقع سے فرار ہوگئی تھی، پنکی کے بھائی ریاض بلوچ پر لاہور میں 7 جنوری 2022 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور کی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ پنکی کے نیٹ ورک کی نشاندہی جارڈن گینگ کے گرفتار کارندوں نے کی تھی۔ تاہم پنکی کے مبینہ شوہر اور سابق پولیس افسر کے تعلقات اور مبینہ طور پر بھاری رشوت کی بنا پر یہ گرفتاری سے بچتی رہی۔

رپورٹ کے مطابق نزاکت نامی تفتیشی افسر نے پنکی کے مبینہ شوہر کے کہنے پر ملزمہ کو گرفتار نہیں کیا۔ تقتیشی افسر نے صفحہ چالان میں انمول عرف پنکی کو اشتہاری قرار نہیں دیا اور اس کی گرفتاری التواء میں رکھ کر چالان مکمل کیا گیا۔

اب یہ کیس دوبارہ سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس معاملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جس کے بعد سی سی ڈی نے لاہور میں درج مقدمے کی از سر نو تفتیش شروع کردی ہے جس کے تحت پنکی کو لاہور لے جائے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ ’کوکین کوئین‘ کے نام سے مشہور انمول عرف پنکی کو 12 مئی کو پولیس اور وفاقی ادارے کی مشترکہ کارروائی میں کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ملزمہ کو پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تو اس کے شاہانہ انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اسی دوران ملزمہ کی چند آڈیوز بھی وائرل ہوئیں جس میں وہ گاہکوں سے ڈیل کرتی سنائی دیں۔ جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ملزمہ اربوں روپے کی منشیات فروخت کرنے والے نیٹ ورک کی سرغنہ ہے جس کا نیٹ ورک کراچی سے لاہور تک پھیلا ہوا ہے، اس دھندے میں اس کے بھائی بھی شریک ہیں اور ڈلیوری کے لیے خواتین بائیک رائیڈرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق ملزمہ کوکین کی تیاری میں بھی ماہر ہے، جس نے اپنا برانڈ لانچ کر رکھا ہے اور اس کے گاہکوں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ پنکی کے مطابق اس کا سابق شوہر منشیات کے عالمی گینگ کا حصہ تھا اور اسی کے ذریعے وہ اس دھندے میں آئی اور اپنا علیحدہ نیٹ ورک بنا کر یہ مذموم دھندا شروع کردیا۔

کراچی پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا تھا کہ ملزمہ مختلف تھانوں میں درج 10 مقدمات میں نامزد اور مفرور ہے، جسے پہلی بار 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اثر و رسوخ کے باعث وہ جلد ہی ضمانت پر رہا ہوگئی تھی۔ اس کے بعد لاہور اور اے این ایف میں درج کیسز بھی سامنے آگئے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: گل پلازہ عمارت کو ملبہ مکمل ملبہ نہ ہٹایا جا سکا۔ جبکہ لاشوں کی

Read More

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے سائلین کی

Read More

TECHNOLOGY

نجی زندگی خطرے میں، چیٹ جی پی ٹی صارف کی خفیہ پروفائلز بنانے لگا

اوپن اے آئی کی ایک سابق محقق زوئی ہٹزِگ نے کمپنی چھوڑتے ہوئے خبردار کیا

Read More

روس میں واٹس ایپ پر پابندی، صارفین کو سرکاری میسجنگ ایپ استعمال کرنے کی ہدایت

روس نے میسجنگ سروس واٹس ایپ کو مبینہ قانونی خلاف ورزیوں کے باعث بلاک کر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.