ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026، پاکستان کی پوزیشن میں اتار چڑھاؤ جاری

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں 100ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جبکہ پاکستانی شہری 30 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دنیا بھر کے 199 پاسپورٹس کا 227 سفری مقامات تک رسائی کی بنیاد پر جائزہ لیتا ہے، جس میں پاسپورٹ کا اسکور اس بات پر دیا جاتا ہے کہ اس کے حامل افراد کتنے ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستانی پاسپورٹ مسلسل کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار ہوتا رہا ہے، تاہم 2021 کے بعد سے اس کی پوزیشن میں بتدریج بہتری دیکھی گئی۔

رواں سال جنوری میں پاکستان کی درجہ بندی 103ویں سے بہتر ہوکر 98ویں نمبر پر آگئی تھی، تاہم تازہ ترین مئی 2026 کی رینکنگ میں پاکستان 100ویں نمبر پر چلا گیا۔

موجودہ فہرست میں صرف عراق، شام اور افغانستان کے پاسپورٹس پاکستان سے کمزور قرار دیے گئے ہیں۔

فروری 2026 میں پاکستانی شہریوں کو 32 ممالک تک رسائی حاصل تھی، جو جنوری کے 31 ممالک کے مقابلے میں ایک زیادہ تھی۔

اس اضافے کی وجہ گیمبیا کی جانب سے سفری سہولت کی بحالی تھی، تاہم مئی کی تازہ فہرست میں یہ تعداد کم ہوکر 30 رہ گئی، جو عالمی ویزا پالیسیوں اور دوطرفہ سفری معاہدوں میں تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہے۔

عالمی فہرست میں ایشیائی ممالک بدستور نمایاں رہے۔ سنگاپور نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جبکہ جنوبی کوریا، جاپان اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔

یورپی ممالک میں سوئیڈن تیسرے نمبر پر آکر سب سے اعلیٰ درجہ حاصل کرنے والا ملک بن گیا، جبکہ فرانس، اٹلی، جرمنی اور نیدرلینڈز سمیت ایک درجن یورپی ممالک چوتھی پوزیشن پر مشترکہ طور پر موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکی پاسپورٹ 10ویں نمبر پر رہا، جبکہ انڈیا کا پاسپورٹ رواں سال 75ویں سے تنزلی کے بعد 78ویں نمبر پر آگیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

زہرہ زاہد کی زی لرننگ انیشی ایٹو نے اورنگی ٹاؤن کی طالبات کی گرینڈ گریجویشن تقریب کی میزبانی کی

خواتین کو بااختیار بنانے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ

Read More

ملازمت پیشہ افراد اور طلبہ کے لیے خوشخبری؛ اگست میں چھٹیاں ہی چھٹیاں

پاکستان میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین اور طلبہ کے لیے اگست کا مہینہ

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کے بے قابو اے آئی ایجنٹ نے دوسری ٹیک کمپنی کے اکاؤنٹ تک بھی رسائی حاصل کرلی

اوپن اے آئی کے آزمائشی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ، جو پہلے ہی اے آئی

Read More

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

مصنوعی ذہانت  یا اے آئی کی دنیا میں اس ہفتے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.