پاکستان ہی نوبیل امن انعام کا مستحق ہے، سابق امریکی انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رِٹر کا اعتراف

سابق اقوام متحدہ اسلحہ انسپکٹر اور امریکی میرین کور انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رِٹر نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قیادت نوبیل امن انعام کی مستحق ہے۔

سابق اقوام متحدہ کے اسلحہ انسپکٹر اور امریکی میرین کور کے سابق انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رِٹر نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بحران کے حل کے لیے پاکستان مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹ رِٹر نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے غیر معمولی سفارتی قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ’میں سب سے پہلے اس معاملے میں پاکستان کے کردار اور قیادت کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔‘ ان کے مطابق پاکستان اس وقت ’واحد مؤثر قوت‘ کے طور پر سامنے آیا ہے جو ایران اور امریکا کے درمیان جاری بحران کو حتمی حل کی طرف لے جا سکتی ہے۔

اسکاٹ رِٹر نے پاکستانی قیادت کی ثالثی کوششوں کو عالمی سطح پر قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی قیادت نوبیل امن انعام کی حقیقی حقدار ہے تو وہ پاکستان کی قیادت ہے، جس نے اس حساس صورتحال میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ حالیہ تنازع کے بعد پاکستان کی معاشی اور سیاسی سطح پر بھرپور حمایت کی جائے تاکہ خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو مزید تقویت مل سکے۔

واضح رہے کہ اسکاٹ رِٹر 1990 کی دہائی میں عراق میں اقوام متحدہ کے اسلحہ انسپکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور امریکی خارجہ پالیسی اور مشرقِ وسطیٰ کے امور پر اکثر تجزیہ پیش کرتے رہتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی، بے قابو ٹرالر بینک میں جا گھسا

شہر قائد میں بے لگام ٹینکرز، ٹرالرز سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں

Read More

صدر مملکت کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری، کامران ٹیسوری کا فون، مبارکباد

صدرِ مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟

فلم انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے جہاں روایتی فلم سازی کے

Read More

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.