یو اے ای کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورے کی سختی سے تردید

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم کے مبینہ دورہ یو اے ای کی تردید کر دی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے مبینہ دورۂ یو اے ای اور کسی بھی اسرائیلی فوجی وفد کی آمد سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

یو اے ای وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اسرائیلی وزیراعظم کے کسی خفیہ یا غیر اعلانیہ دورے اور اسرائیلی فوجی وفد کے استقبال سے متعلق تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات کھلے اور واضح انداز میں ابراہام معاہدوں کے تحت جاری ہیں، اور یہ تعلقات کسی غیر شفاف یا خفیہ انتظامات پر مبنی نہیں۔

وزارت خارجہ نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ خبروں کی اشاعت میں درستگی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات یا گمراہ کن سیاسی بیانیے پھیلانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں امریکی حکام نے بھی تصدیق کی کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم دفاعی نظام اور اسے چلانے کے لیے فوجی اہلکار فراہم کیے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے بھی جنگ کے دوران کم از کم 2 مرتبہ امارات کا دورہ کیا تھا۔ اس سارے معاملے متحدہ عرب امارات کی جانب سے سختی سے تردید کی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر داخلہ سندھ، آئی جی اور میئر کراچی کا مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار ، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو ، کراچی پولیس

Read More

کراچی؛ دو مختلف حادثات میں ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3افراد جاں بحق

بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا اے آئی ٹول متعارف کرا دیا

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا اے آئی ٹول متعارف

Read More

اوپن اے آئی بچوں کی خفیہ فنڈنگ کے الزام کی زد میں

اوپن اے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بچوں کی حفاظت سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.