حکومت کا پنشن نظام ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ، اب پنشنرز کو رقم وصول کرنے سے پہلے کیا کرنا ہوگا؟

حکومتِ پاکستان نے وفاقی اور صوبائی پنشنرز کی تصدیق کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نادرا کے اشتراک سے ڈیجیٹل ’پروف آف لائف‘ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پنشن کی ادائیگی سے قبل بائیومیٹرک اور فیشل ریکگنیشن کے ذریعے تصدیق لازمی ہوگی۔

حکومتِ پاکستان پنشنرز کی تصدیق کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے لیے ایک جدید ایپ پر مبنی ’پروف آف لائف‘ نظام متعارف کرا رہی ہے، جس کا اطلاق وفاقی اور صوبائی سطح کے لاکھوں پنشنرز پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام کمرشل بینکوں کو نادرا کے سسٹمز کے ساتھ انضمام کے لیے واضح اور سخت ہدایات جاری کرے۔

نئے نظام کے تحت عام شہری ’پاک آئی ڈی‘ ایپ کے ذریعے اپنی حیات کی تصدیق (Proof of Life) اپ ڈیٹ کریں گے، جبکہ بینک نادرا کی ’ای سہولت‘ ایپ کے ذریعے معلومات کی جانچ اور تصدیق کر سکیں گے۔

اس ڈیجیٹل فریم ورک کے ذریعے ملک بھر میں تقریباً 17 لاکھ پنشنرز کی بائیومیٹرک اور چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے تصدیق کی جائے گی۔ پنشن کی ادائیگی سے قبل نادرا کے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ (POLC) اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ  (FRC) سسٹمز کے ذریعے اہلیت کی جانچ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام بینکوں کو اپنی برانچز نادرا کے API سسٹم نشانِ پاکستان‘ اور ’ای سہولت‘ ایپ سے منسلک کرنا ہوگا تاکہ پنشن کی ادائیگی سے پہلے ڈیجیٹل تصدیق ممکن بنائی جا سکے۔

یہ نظام وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ سابقہ پالیسی فیصلوں کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔ پالیسی کے کئی حصوں پر پہلے ہی عملدرآمد ہو چکا ہے، تاہم بینکاری نظام کے ساتھ مکمل انضمام ابھی باقی ہے۔ اس مرحلے کی تکمیل کے بعد صرف مستحق افراد کو پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارتِ خزانہ سے ایک نئے مالیاتی ماڈل کی منظوری بھی طلب کی گئی ہے، جس کے تحت نادرا “پروف آف لائف” نظام سے متعلق بعض فیسوں میں رعایت دے گا۔ اس مقصد کے لیے POLC اور FRC سروسز کو کم لاگت والے مربوط فریم ورک کے تحت یکجا کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے شفافیت میں اضافہ ہوگا، دستی تصدیقی عمل کم ہوگا اور ملک بھر میں پنشن کی ادائیگی کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی والے ہوجائیں تیار! گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے

Read More

وفاق کی سڑکیں سندھ حکومت نہیں بنا سکتی، بلاول بھٹو زرداری

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر

Read More

TECHNOLOGY

ٹیکنالوجی کا نیا انقلاب ،دبئی میں روبوٹس اب گھر تعمیر کرینگے

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی نے تعمیراتی شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے

Read More

ایپ اسٹورز میں عریاں تصاویر بنانے والی ایپس کے چھپے ہونے کا انکشاف

مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے حالیہ برسوں میں کئی صنعتوں کو بدل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.