عوام دوست منڈی میں جانوروں کی تعداد سوالاکھ،معرکہ حق کا جشن بھی منایا

شوبز ستاروں کی پرفارمنس نے مویشی منڈی کی رونقیں بڑھادیں،محفل کو زعفران بنا دیا
معروف مذہبی اسکالراورپولیس افسران کا دورہ، بہترین انتظامات پرایڈمنسٹریٹرکومبارکباد

کراچی( پ ر)کراچی کے نادرن بائی پاس پر قائم ’عوام دوست منڈی‘ میں جہاں قربانی کے جانوروں کی تعداد سوا لاکھ سے تجاوز کرگئی، وی وی آئی پی ، وی آئی پی ،گولڈن،سفائر، سندھ، پنجاب، کشمیر، پہاڑی اور سبی بلاک میں مویشیوں کی بڑی تعداد موجود ہے،دن بند مویشی منڈی کی رونقیں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں، گزشتہ روز میڈیا سیل میں ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،شوبز ستاروں کی آمد نےمویشی منڈی کی رونقیں بڑھا دیں،معرکہ حق جشن کی تقریب میں شوبز ستاروں نے محفل کو زعفران بنادیا جبکہ رات گئے معروف مذہبی اسکالر ثوبان عطاری بھی مویشی منڈی پہنچے،خوبصورت جانور دیکھے اور فوڈ اسٹریٹ کا دورہ بھی کیا تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی نے کہا کہ نادرن بائی پاس پر لگی عوام دوست منڈی میں قربانی کا جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے،5 اپریل سے اب تک سوا لاکھ سے زائد قربانی کے جانور پہنچ چکے ہیں، جبکہ حسین آباد سے آئی فیملی کی جانب سے 4 لاکھ روپے میں جانور کی خریداری بیوپاریوں کے لیے خوش آئند ثابت ہو رہی ہے۔ حیدرآباد سے آئے ’سنہری ٹابری‘ بکرے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مرکزِ نگاہ بنا ہوا ہے،ترجمان میڈیا سیل ام آئمن اورانچارج ذکی ابڑو کی جانب سے ’معرکہ حق‘ کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پربڑے جوش و جذبے سے منایا گیا، اسٹیج کامیڈین سلیم آفریدی، شکیل شاہ، پرویز صدیقی اور صبا شیخ پہلے وی وی آئی پی اور جنرل بلاک کے دورہ کرکے خوبصورت قربانی کے جانور دیکھے اور فوڈاسٹریٹ کا بھی جائزہ لیا، واٹرپمپ کےمشہور تربوز کے شربت سے لطف اٹھایا آخر میں اسٹیج پراپنی پرفارمنس سے سماں باندھ دیا، رات گئے دعوتِ اسلامی کے معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر ثوبان عطاری نے بھی منڈی کا دورہ کیا۔ میڈیا سیل اور وی وی آئی پی بلاکس کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام دوست منڈی کا مثبت چہرہ میڈیا کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، ’معرکہ حق‘ کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان کی دھاک بیٹھی ہے اور آج ہم اسی کامیابی کو سیلیبریٹ کر رہے ہیں، ثوبان عطاری نے ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی اور ان کی ٹیم کو بہترین انتظامات، فوڈ اسٹریٹ اور سیلولر نیٹ ورک جیسی سہولیات فراہم کرنے پر مبارکباد دی اور بیوپاریوں و خریداروں کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی، ثوبان عطاری کا کہنا ہے کہ “میڈیا سیل کا کام پروفیشنل اور قابلِ ستائش ہے علاوہ ازیں کراچی کے نادرن بائی پاس پر قائم عوام دوست منڈی میں شہریوں کی بڑی تعداد میں آمد کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں،ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی ویسٹ نےمویشی منڈی کا دورہ کر کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منڈی کے روٹس پر ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں جبکہ نوسربازوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے آنے والے دنوں میں مزید نفری تعینات کریں گے

Share On Social Media

KARACHI

صنعتی صارفین پر بھاری فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو نئی "دو حصوں پر

Read More

برآمدات میں مئی کے دوران اضافہ، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

ملکی برآمدات میں مئی 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات اور تجارتی خسارے

Read More

TECHNOLOGY

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

مکہ مکرمہ کی مایہ ناز اور تاریخی درسگاہ ’ام القریٰ یونیورسٹی‘ کے کلچرل فرنٹ نے

Read More

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.