کراچی میں کال سینٹرز فراڈ کے تانے بانے امریکا تک جا پہنچے

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ایک غیر قانونی کال سینٹر پر پڑنے والے چھاپے نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ایک بڑے مالیاتی فراڈ کا پردہ چاک کر دیا ہے، جس کے تانے بانے امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کے اربوں روپے کے فراڈ کیس سے جا ملے ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گلشنِ اقبال بلاک 4 میں واقع ون ٹین کمیونیکیشنز نامی کال سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے 41 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک کال سینٹر نہیں بلکہ بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سائبر فراڈ کا مرکز تھا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نیٹ ورک کی سربراہی مرتضیٰ حسین عرف ہانی نامی شخص کر رہا ہے، جبکہ چند روز قبل ہونے والی کارروائی میں ہانی کے قریبی ساتھی عمر عرف رابن اور کال سینٹر کے مالکان سنیل سلامت، شین سلیم اور ایرس جاوید کو گرفتار کیا گیا تھا۔

این سی سی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے بیرونِ ملک مقیم افراد کو دھوکہ دہی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ان ملزمان کے قبضے سے ملنے والی ٹیمز چیٹس اور خفیہ گروپوں کی گفتگو سے معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ باقاعدہ طور پر فراڈ پچنگ کی اصطلاح استعمال کرتے تھے اور ایک لیک ہونے والی چیٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ ملزمان خود اس بات سے ڈرتے تھے کہ یہ فراڈ پچنگ ان کے مرچنٹ اکاؤنٹس کو تباہ کر دے گی۔

امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے مطابق اس گروہ کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ امریکی شہریوں، بالخصوص بزرگوں اور سابق فوجیوں کو بینک یا سرکاری اہلکار بن کر کال کرتے تھے۔ متاثرین کو قرضے کم کرانے کا جھانسہ دے کر جال میں پھنسایا جاتا تھا اور ان سے ہزاروں ڈالر بطور فیس وصول کر لیے جاتے تھے۔

ملزمان جعلی اسکرپٹس اور سی آر ایم سسٹم کے ذریعے امریکی شہریوں کے سوشل سیکیورٹی نمبر اور بینکنگ تفصیلات حاصل کرتے تھے، جس کے بعد ان کے ساتھ مالی فراڈ کیا جاتا تھا۔

امریکی عدالت نے اس مبینہ فراڈ نیٹ ورک کے تمام اثاثے منجمد کر کے معاملات عدالتی نگران کے سپرد کر دیے ہیں۔

کراچی میں درج ایف آئی آر نمبر 28/2026 کے مطابق ملزمان غیر ملکی شہریوں کا چوری شدہ ڈیٹا استعمال کر کے مالیاتی فراڈ میں ملوث تھے۔

چھاپے کے دوران ڈیجیٹل آلات، موبائل فونز اور دیگر شواہد قبضے میں لے کر فارنزک تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

کراچی سے امریکا تک پھیلے اس کال سینٹر مافیا کے بین الاقوامی روابط سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر اہم کرداروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

انوکھی ڈکیتی، نقد رقم نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے لاکھوں کا کپڑا لوٹ لیا

شہر قائد میں اولڈ سٹی ایریا میں تاجر لٹیروں کے نشانے پر آگئے کھارادر میمن مسجد

Read More

’کسی پرنسز گلوریا کو نہیں جانتا‘: بلاول بھٹو کی منگنی کی خبروں کی تردید

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر

Read More

TECHNOLOGY

اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

پاکستان میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر آزادانہ نقل و حرکت پہلے ہی مختلف

Read More

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (AI) کے تیزی سے بڑھتے اثرات

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.