ہیومنائیڈ روبوٹس کی حقیقت کیا ہے؟ ماہر نے بڑے دعوؤں پر سوال اٹھا دیا

ٹیکنالوجی صحافی جیمز ونسنٹ نے مختلف ہیومنائیڈ روبوٹس کا عملی جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ ان مشینوں کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے حقیقت سے کہیں زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیے جارہے ہیں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ گفتگو میں جیمز ونسنٹ نے بتایا کہ انہوں نے امریکی کمپنیوں ایپٹرونک اور ایجیلیٹی روبوٹکس سمیت کئی معروف اداروں کے روبوٹس کو قریب سے دیکھا اور ان کی صلاحیتوں کو جانچا۔ ان کے مطابق روبوٹس میں کچھ پیشرفت ضرور ہوئی ہے، تاہم انہیں چیٹ جی پی ٹی جیسی فوری ٹیکنالوجی انقلاب قرار دینا درست نہیں۔

ونسنٹ نے کہا کہ اگر چیٹ بوٹ تحقیق کے دوران غلطی کرے تو اس کا اثر محدود ہوتا ہے، لیکن اگر گھریلو روبوٹ برتن دھوتے ہوئے ہر 10 میں سے ایک کپ توڑ دے تو لوگ اسے قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہیومنائیڈ روبوٹس فلائنگ کارز جیسے تصور کے زیادہ قریب دکھائی دیتے ہیں، یعنی ایسی ٹیکنالوجی جس کے بارے میں برسوں سے بات تو ہو رہی ہے مگر وہ اب تک عام زندگی کا حصہ نہیں بن سکی۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی حکمت عملی مہنگے گھریلو روبوٹس متعارف کرانے پر مبنی ہے، جو امیر صارفین کے لیے بٹلر کے طور پر کام کرسکیں گے اور کپڑے دھونے یا برتن صاف کرنے جیسے کام انجام دیں گے۔

دوسری جانب چین اس شعبے میں مختلف حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے، جہاں بڑھتی عمر کی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر روبوٹس تیار کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ اندازوں کے مطابق 2040 تک چین کی 30 فیصد سے زائد آبادی 60 سال سے زیادہ عمر کی ہوگی۔

جیمز ونسنٹ کا کہنا تھا کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں گھروں میں عام استعمال کے روبوٹس کی دستیابی کا امکان بہت کم ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

یہ کیسا انصاف ہے؟ 170 سیٹیں لینے والا جیل میں اور 80 والا حکومت میں ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد محمود

Read More

کراچی ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران

Read More

TECHNOLOGY

گوگل میپ میں بڑی تبدیلی: اے آئی اپ ڈیٹ اور نئے نیویگیشن فیچرز متعارف

گوگل میپس میں ایک نیا اے آئی فیچر ”آسک میپس“ متعارف کرایا جا رہا ہے

Read More

پینٹاگون کی اے آئی جنگی نظاموں میں بڑھتی دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

جدید جنگی ٹیکنالوجی میں تیزی سے تبدیلی کے ساتھ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) مصنوعی ذہانت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.