صدر ٹرمپ دورۂ چین میں ’بڑی کامیابیوں‘ کے لیے پر امید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے آئندہ دورۂ چین اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے منتظر اور پر امید ہیں کہ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے لیے ’بڑی کامیابیوں‘ کا باعث بنیں گے۔

صدر ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ وہ چین کے دورے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

انہوں نے چین کو شاندار ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ ایک ایسے رہنما ہیں جنہیں دنیا بھر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے دورۂ چین کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

’یہ ایک عظیم ملک ہے اور صدر شی جن پنگ ایک قابلِ احترام رہنما ہیں۔ دونوں ممالک کے لیے بڑی کامیابیاں سامنے آئیں گی۔‘

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق اس دورے میں ٹرمپ کے ہمراہ امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی، مالیاتی، دفاعی، ہوابازی، مینوفیکچرنگ اور ادائیگیوں سے متعلق کمپنیوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور اب امریکا چین کے ساتھ تجارت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکا کو چین کے ساتھ تجارتی معاملات میں نقصان اٹھانا پڑتا تھا، تاہم اب صورتحال مختلف ہے۔

چین کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، ایران، ٹیرف، تائیوان، مصنوعی ذہانت اور اہم معدنیات سمیت کئی اہم عالمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

امریکی حکام کے مطابق مذاکرات میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے، معاشی و قومی سلامتی کے مفادات کو مضبوط کرنے اور ممکنہ طور پر یو ایس-چائنا بورڈ آف ٹریڈ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے قیام پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ہوابازی، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

دورے کے شیڈول کے مطابق جمعرات کو ٹرمپ کا سرکاری استقبال کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی۔

بعد ازاں وہ ’ٹیمپل آف ہیون‘ کا دورہ کریں گے جبکہ شام کو سرکاری عشائیہ دیا جائے گا۔

جمعے کے روز دونوں رہنما چائے پر ملاقات اور ورکنگ لنچ میں شریک ہوں گے، جس کے بعد ٹرمپ واشنگٹن واپس روانہ ہوں گے۔

امریکی حکام نے بتایا کہ ایران بھی مذاکرات کا اہم موضوع ہوگا، ٹرمپ چین اور ایران کے تعلقات، تیل کی تجارت اور روس و ایران سے متعلق دوہری استعمال کی برآمدات پر امریکی خدشات پر بات کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی اور گزشتہ برس اکتوبر میں طے پانے والی ایک سالہ تجارتی جنگ بندی میں توسیع پر بھی بات چیت متوقع ہے، تاہم حکام کے مطابق اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ کردیا اور پیٹرولیم ڈویژن کی

Read More

پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسییشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسییشن اف پاکستان منتخب کابینہ کو مبارکباد

: پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن

Read More

TECHNOLOGY

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.