ڈیٹا سینٹرز کی وجہ سے بجلی  بلوں میں اضافہ، اسٹینفورڈ پروفیسر نے اے آئی کمپنیوں کو عوامی ردعمل سے خبردار کردیا

امریکا میں مصنوعی ذہانت(اے آئی)  کے بڑھتے ہوئے ڈھانچے اور ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے خلاف عوامی غصے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جہاں ایک حالیہ سروے کے مطابق 43 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ ڈیٹا سینٹرز کے بے پناہ توانائی استعمال کرنے سے ان کے بجلی کے بل بڑھ رہے ہیں۔

 اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر انجنی میدھا نے، جو اے آئی انفراسٹرکچر کے ماہر مانے جاتے ہیں، متنبہ کیا ہے کہ مقامی کمیونٹیز کی جانب سے ان منصوبوں کی مخالفت محض ترقی کی مخالفت نہیں بلکہ ڈیٹا سینٹرز کے اثرات اور مقاصد کے حوالے سے شفافیت کی کمی کا نتیجہ ہے۔

پروفیسر میدھا کا کہنا ہے کہ لوگ ان منصوبوں کے گرد گھومنے والے پراسرار ماحول سے نالاں ہیں، کیونکہ بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات، ماحولیاتی بگاڑ، شور کی آلودگی اور معیارِ زندگی میں کمی جیسے خدشات کے انہیں براہِ راست جوابات نہیں مل رہے۔

انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کمپنیاں یہ بتانے میں ناکام رہتی ہیں کہ ڈیٹا سینٹرز سے عوام کو کیا فائدہ پہنچے گا یا ان کے منفی اثرات کو کیسے کم کیا جائے گا، تو لوگ بدترین صورتحال کا تصور کرتے ہوئے ان کے خلاف متحد ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب سیاسی سطح پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے، جہاں سینیٹر برنی سینڈرز اور الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے وفاقی سطح پر نئے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر پابندی کی تجویز دی ہے، جبکہ ریاست مین سمیت دیگر کئی ریاستوں میں بھی اسی طرح کے قوانین زیرِ غور ہیں۔ پ

روفیسر میدھا نے کسی سوچے سمجھے منصوبے کے بغیر تیز رفتار توسیع اور سرے سے ترقی روک دینے کے حوالے سے مشورہ دیا ہے کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ عوام کے خدشات کو سننا ناگزیر ہے۔

انہوں نے تجویز دی ہے کہ ڈیٹا سینٹرز کے لیے ’نیوٹریشنل لیبل‘ جیسا ایک معیار مقرر کیا جانا چاہیے، جس میں ان کے توانائی کے استعمال اور ماحول و معاشرے پر پڑنے والے اثرات کی واضح تفصیلات درج ہوں، تاکہ کسی بھی منصوبے کو شروع کرنے سے پہلے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کیا جاسکے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی رینجرز کیمپ حملے میں پکڑے گئے افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی میں ہفتے کو رینجرز کیمپ پر ہونے والے حملے میں گرفتار ہونے والے افغان

Read More

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

TECHNOLOGY

گیمرز کا انتظار ختم ہونے کے قریب، جی ٹی اے 6 کے پری آرڈرز کی تاریخ سامنے آگئی

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (GTA) کے نئے ورژن GTA

Read More

آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.