یو اے ای سے پاکستانیوں کی مخصوص بے دخلی کی خبریں پروپیگنڈا قرار

وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستانیوں کی مخصوص بے دخلی سے متعلق خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بدنیتی اور جعلی مہم کا حصہ ہیں۔

وزارت داخلہ نے میڈیا اور بالخصوص سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بے دخلی سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ اس نوعیت کی خبریں بدنیتی اور جعلی مہم کا حصہ ہیں، جن کا مقصد غلط فہمیاں پیدا کرنا اور مخصوص مفادات کو فائدہ پہنچانا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی ملک بشمول یو اے ای سے پاکستانیوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی نہیں کی جا رہی، اگر کہیں ڈی پورٹیشن ہو رہی ہے تو وہ میزبان ملک کے قوانین، ویزا کی مدت ختم ہونے یا غیر قانونی دستاویزات کی بنیاد پر ایک معمول کا عمل ہے۔

وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی شہری بدستور یو اے ای اور دیگر دوست ممالک کا سفر کر رہے ہیں اور ورک ویزا حاصل کر رہے ہیں اس حوالے سے کسی قسم کی امتیازی پالیسی موجود نہیں۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی ہیں جن کا مقصد گمراہ کن تاثر پیدا کرنا ہے۔ کسی بھی پاکستانی شہری کے معاملے کو متعلقہ ملک کے ساتھ سفارتی چینلز کے ذریعے انفرادی بنیاد پر اٹھایا جاتا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے جعلی خبروں سے متعلق عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ کی تقسیم نامنظور، صوبائی اسمبلی میں قرارداد منظور، ایم کیو ایم کا واک آؤٹ

سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر بحث اختتام

Read More

آج ملک بھر میں ہڑتال ہوگی، مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت گراؤ تحریک چلائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے

Read More

TECHNOLOGY

کیا آپ بھی گوگل میں کام کرنا چاہتے ہیں؟ پاکستان میں نئی اسامیوں کا اعلان

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں مختلف اہم عہدوں کے لیے بھرتی

Read More

اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

پاکستان میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر آزادانہ نقل و حرکت پہلے ہی مختلف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.