معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کل بھرپور قومی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

پاکستان بھر میں ’معرکۂ حق‘ کی پہلی سالگرہ کل (اتوار) ملی جوش، جذبۂ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے ولولے کے ساتھ منائی جائے گی، جبکہ مرکزی تقریب اسلام آباد کے تاریخی پاکستان مونومنٹ شکرپڑیاں میں منعقد ہوگی۔

اگرچہ یکم مئی سے ہی ملک بھر میں تقریبات اور خصوصی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے، تاہم 10 مئی کو ہونے والی مرکزی تقریب اس سلسلے کی سب سے بڑی اور نمایاں تقریب ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔

تقریب کے لیے پاکستان مونومنٹ کو سبز روشنیوں سے سجایا گیا ہے، جبکہ اطراف میں قومی پرچموں اور بینرز کی بہار دیدنی منظر پیش کر رہی ہے۔ جدید ڈیجیٹل اسکرینز سے آراستہ خصوصی اسٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیارے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کریں گے، جبکہ لیزر شو اور ملی نغمے شرکا کے جذبۂ حب الوطنی کو مزید گرما دیں گے۔

ملک کی مسلح افواج اس یادگار موقع کو خصوصی جوش و خروش سے منا رہی ہیں، جبکہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شہری بھی بھرپور انداز میں تقریبات میں شریک ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے نے بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا، جبکہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA) نے ثقافتی شو پیش کیا۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے بھی سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد کیے گئے

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، بلوچ کالونی پل کے قریب رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 100 افراد بحفاظت نکال لیے گئے

شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت میں اچانک

Read More

سپریم کورٹ کی ہدایات پر صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ سے 1 ارب کی عمارت واگزار

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک بورڈ

Read More

TECHNOLOGY

جنگی نوعیت کی اے آئی ویڈیوز پر ایکس کی سخت پابندی، آمدنی شیئرنگ پروگرام معطل کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اعلان کیا ہے کہ مسلح تنازعات سے متعلق مصنوعی

Read More

طلباء کے لیے مفت آن لائن ٹیکنالوجی کورسز کا آغاز

وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت (MOFEPT) نے ملک بھر کے طلباء کی ڈیجیٹل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.