پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسییشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسییشن اف پاکستان منتخب کابینہ کو مبارکباد

: پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی نومنتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
چیئرمین پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن انور علی بھٹی، سیکرٹری جنرل عالم شیر اعوان، سینیئر وائس چیئرمین محمد انور اور مرکزی ترجمان امجد انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں اور کامیابیوں کا اظہار کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ شعبہ تعلیم سے وابستہ صحافی ملک میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے، تعلیمی مسائل کو نمایاں کرنے اور عوام تک درست معلومات پہنچانے میں نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن جرنلسٹس نہ صرف تعلیمی اداروں، اساتذہ اور طلبہ کے مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کرتے ہیں بلکہ تعلیمی اصلاحات اور بہتری کے لیے بھی مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ ایجوکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی نومنتخب کابینہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافتی اقدار، غیر جانبداری اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو مزید فروغ دے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ صحافی معاشرے میں فکری رہنمائی، آگاہی اور اصلاح کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، جو بلاشبہ قومی خدمت کے مترادف ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ

Read More

ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اہم ملاقات

کراچی: یوتھ اسپورٹس اور کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی

Read More

TECHNOLOGY

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.