صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں امریکی جہازوں پر حملوں کے جواب میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 3 امریکی جنگی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزر گئے، حالانکہ ان پر حملے بھی کیے گئے۔

سوشل میڈیا ٹروتھ پر جاری بیان کے مطابق ایرانی جانب سے حملے میں میزائل، بغیر پائلٹ طیارے اور چھوٹی کشتیاں استعمال کی گئیں، تاہم امریکی جہاز محفوظ رہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملہ کرنے والی کشتیاں تباہ کر دی گئیں اور کئی سمندر برد ہو گئیں۔ داغے گئے میزائل راستے ہی میں ناکام بنا دیے گئے جبکہ بغیر پائلٹ طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

ٹرمپ نے ایران پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک غیر معمولی ملک ہے جبکہ اس کی قیادت انتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو آئندہ اس کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

ٹرمپ کے مطابق یہ تینوں جنگی جہاز اب دوبارہ امریکی بحری ناکہ بندی میں شامل ہوں گے، جسے انہوں نے فولادی دیوار قرار دیا۔

Share On Social Media

KARACHI

گرمی سے نجات، بجلی کا خرچ بھی کم! گھر ٹھنڈا رکھنے کے آسان طریقے

شدید گرمی اور بڑھتے ہوئے بجلی کے بل آج ہر گھر کی بڑی پریشانی بن

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

مصنوعی ذہانت  یا اے آئی کی دنیا میں اس ہفتے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا

Read More

ایپل کے نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس آخری مرحلے میں داخل

ایپل نے اپنے آئندہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ریلیز کینڈیڈیٹ ورژن جاری کر دیے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.