امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کی تعریف، امریکی کانگریس میں قرارداد پیش

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ایران جنگ کے دوران امن و سفارتی کوششوں پر پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد جمع کرا دی گئی، جس میں پاکستان کو ‘غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث’ قرار دیا گیا ہے۔

امریکی کانگریس کے رکن آل گرین نے ایوان میں پاکستان کی جانب سے ‘امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان امن کے قیام کے لیے کردار’ کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تباہ کن جنگ کے دوران پاکستان نے کلیدی سفارتی کردار ادا کیا اور جانی و مالی نقصان روکنے کیلئے بہترین سہولت کاری فراہم کی۔

کانگریس رکن آل گرین نے اپنے بیان میں کہا کہ جانوں کے ضیاع اور شدید انسانی المیے سے بھرپور جنگ کے دوران ان قوتوں کو تسلیم کرنا ضروری ہے جو امن کے لیے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک غیر جانبدار شراکت دار کے طور پر یہ ثابت کیا کہ سفارت کاری ہی مسائل کے حل کا مؤثر راستہ ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایران جنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق تقریباً 32 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔

متن کے مطابق جنگ میں امریکی فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 399 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ اس تنازع کے مالی اخراجات تقریباً ایک ارب ڈالر یومیہ تک پہنچ چکے ہیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر توانائی اور فیول سپلائی بھی متاثر ہوئی، اس لیے تنازع کا خاتمہ نہ صرف فریقین بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ اور عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔

قرارداد کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے تعمیری مذاکرات ممکن بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا کیس: وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس سے متعلق

Read More

سندھ: پراپرٹی ٹیکس اصلاحات پروگرام کی منظوری

کابینہ نے سندھ کے پراپرٹی ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے عالمی بینک کے تعاون

Read More

TECHNOLOGY

حساس امریکی ادارے کے 40 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا لیک

امریکا میں سرکاری اداروں کے ڈیٹا کی سیکیورٹی ایک بار پھر سوالات کی زد میں

Read More

بچوں کے لیے ڈارک ویب ہی نہیں، عام سوشل میڈیا بھی خطرہ بننے لگا، والدین کیا احتیاط کریں؟

بچوں کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا جہاں تعلیم، تفریح اور معلومات کے بے شمار مواقع

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.