معرکہ حق کی پہلی سالگرہ: شوبز ستاروں نے دشمن کی شکست اور قومی غیرت کی یادیں تازہ کردیں

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے نامور فنکاروں نے اپنی یادیں اور جذبات شیئر کرتے ہوئے اسے قومی تاریخ کا ایک درخشاں باب قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عدنان صدیقی، اعجاز اسلم، بشریٰ انصاری اور ریشم نے جنگ کے دنوں کی کیفیت اور فتح کے احساس کو بیان کیا۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ جب بھارت نے میزائل حملہ کیا تو وہ فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں ڈنمارک میں تھیں، جہاں حملے کی خبر سن کر ہر پاکستانی کا دل ڈوب گیا تھا۔ تاہم جیسے ہی پاکستانی افواج کے بھرپور جواب اور دشمن کو پہنچنے والے بھاری نقصان کی خبریں آئیں، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے۔

بشریٰ انصاری نے اس فتح کو ’کچھوے اور خرگوش‘ کی کہانی سے تشبیہ دی، جہاں پاکستان کی مستقل مزاجی اور ٹھوس کوششوں نے ایک بظاہر بڑے اور لیس دشمن کو شکست دی۔

 اداکارہ ریشم نے اس رات کی ہولناکی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پوری رات سو نہیں سکیں اور مسلسل اپنے وطن اور محافظوں کی سلامتی کے لیے دعائیں کرتی رہیں۔ انہوں نے ان ماؤں کو سلام پیش کیا جو وطن کی خاطر اپنے بیٹوں کی قربانی دینے کے لیے تیار رہتی ہیں۔

اداکار اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ وہ جنگ کی تباہ کاریوں کے بارے میں فکر مند تھے، لیکن جب بھارتی لڑاکا طیاروں کے گرائے جانے کی خبریں ملیں تو ان کا حوصلہ بڑھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سنا تھا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن اس جنگ نے اسے عملی طور پر ثابت کر دیا۔

عدنان صدیقی جو اس وقت امریکا میں تھے، نے بھارتی حملے کو بزدلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مساجد اور بچوں پر حملہ کرنا کوئی جنگی کارنامہ نہیں ہے۔

انہوں نے بھارتی ’رافیل‘ طیارے کی تباہی کو ’ٹائٹینک‘ کے ڈوبنے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ٹائٹینک کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ کبھی نہیں ڈوب سکتا، ویسے ہی بھارت کا تکبر بھی خاک میں مل گیا۔

تمام فنکاروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ’معرکہ حق‘ نے نہ صرف دشمن کو سبق سکھایا بلکہ پوری دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم اور افواج کا جذبہ ناقابلِ تسخیر ہے۔ عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بھارت اکثر سبق بھول جاتا ہے اور بار بار چھیڑ چھاڑ کرتا ہے، لیکن پاکستان اسے ہر بار بہتر طریقے سے یاد دلاتا رہے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی:  سندھ حکومت نے 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم

Read More

جامعہ اردو کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائیگا،وفاقی وزیرتعلیم

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے نیا زبردست فیچر متعارف کروا دیا

دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے اپنے مختصر دورانیے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.