حرمین شریفین میں زائرین کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام، علما سے رابطہ آسان

مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں زائرین اور علما کے درمیان رابطے کو آسان بنانے کے لیے ایک نیا کلاؤڈ بیسڈ (آن لائن) نظام شروع کیا گیا ہے۔

حرمین شریفین کے مذہبی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے اس نظام کا افتتاح کیا۔ اس نظام کے تحت زائرین اب کسی بھی وقت علماء سے براہ راست سوالات پوچھ سکیں گے۔

نیا نظام فون کالز کو خودکار طریقے سے متعلقہ علماء تک پہنچاتا ہے، جس سے انتظار کا وقت کم ہوگا اور مسجد الحرام میں رش بھی کم ہو جائے گا۔

حکام کے مطابق اس نظام کا مقصد زائرین کو بہتر اور تیز مذہبی رہنمائی فراہم کرنا اور ان کے روحانی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

نظام کی خاص بات یہ ہے کہ یہ 24 گھنٹے کام کرتا ہے اور کالز کو فوراً دستیاب عالم کے پاس منتقل کر دیتا ہے۔ اس کے لیے ایک مرکزی نمبر بھی جاری کیا گیا ہے، جس پر زائرین رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس اقدام کو سعودی عرب میں ڈیجیٹل تبدیلی کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد حج اور عمرہ زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

Read More

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے تانے بانے انمول عرف پنکی گینگ سے جا ملے، نئے انکشافات سامنے آگئے

شہر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورکس، نوجوان کے اغوا و قتل اور پولیس

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.