ایران سے جنگ کی حمایت نہیں کرتا، مجھے جنگیں پسند نہیں: امریکی صدر

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے جنگ کی حمایت نہیں کرتا، مجھے جنگیں پسند نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا کوئی تصورنہیں کر سکتا، ہم نے ایران کی فوجی طاقت کو تباہ کردیا، ایران کے 159 جہاز سمندر میں غرق کر دیئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی، دورہ چین بہت اہم ہوگا، چینی صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے پروجیکٹ فریڈم کے تحت کام کرنے والے امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ایران امن مذاکرات میں کافی حد تک لچکدار ہو گیا ہے، خطے میں امریکی فوجی تیاریوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، ہمارے پاس پہلے سے کہیں زیادہ اعلیٰ معیار کا اسحلہ اور گولہ بارود ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہمارے اڈے ہیں، اور وہ سب ساز و سامان سے بھرے ہوئے ہیں۔ ہم اس سامان کو استعمال کر سکتے ہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو کریں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

تین روزہ 18 ویں “سرتیوں سنگ” دستکاری نمائش کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر

سندھ کے 15 اضلاع کی دیہی خواتین کے ہاتھوں کی بنائی ہوئی سندھی دستکاریوں کی

Read More

کراچی؛ صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانیوں کے اہل خانہ کا احتجاج

صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے پاکستانیوں کے اہل خانہ نے وزارت خارجہ

Read More

TECHNOLOGY

کلاڈ، چیٹ جی پی ٹی، گروک اور مائیکروسافٹ کی سروسز میں تعطل، بحالی شروع

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کی مختلف خدمات اور مائیکروسافٹ کی ای میل سروسز کو

Read More

فحش مواد کے ذریعے بینک اکاؤنٹس خالی کرنے والی اینڈرائیڈ ایپس، صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت

دنیا میں معاشی فراڈ اور سائبر حملوں کے لیے ایڈلٹ کانٹینٹ (فحش مواد) کے نام

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.