جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی ایک نئی سائبر مہم سامنے آئی ہے جو گوگل ایپ شیٹ کو ’فِشنگ ریلے‘ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے جعلی ای میلز کے ذریعے فیس بک اکاؤنٹس ہیک کر رہی ہے۔

سیکیورٹی کمپنی گارڈیو نے اس مہم کو ’اکاؤنٹ ڈمپلنگ‘ کا نام دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت چوری شدہ فیس بک اکاؤنٹس کو دوبارہ ایک غیر قانونی آن لائن دکان کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے، جو انہی ہیکرز کے زیرِ انتظام ہے۔

اندازے کے مطابق اس مہم میں تقریباً 30 ہزار فیس بک اکاؤنٹس ہیک کیے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی محقق شیکڈ چین کے مطابق یہ کوئی عام فِشنگ ٹول نہیں تھا بلکہ ایک مکمل، متحرک آپریشن تھا جس میں لائیو کنٹرول پینلز، جدید بچاؤ کے طریقے، مسلسل اپڈیٹس اور ایک منظم مجرمانہ نظام شامل ہے جو انہی اکاؤنٹس سے فائدہ اٹھاتا ہے جنہیں یہ چراتا بھی ہے۔

یہ انکشاف اس بات کی تازہ مثال ہے کہ ویتنام سے وابستہ ہیکرز مسلسل نئے طریقے اپنا رہے ہیں تاکہ لوگوں کے فیس بک اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی حاصل کر سکیں اور پھر انہیں بلیک مارکیٹ میں بیچ کر پیسہ کمائیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے عوام دوست منڈی نادرن بائی پاس کا افتتاح کردیا

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے نادرن بائی پاس عوام دوست منڈی کا افتتاح

Read More

فنڈز نہ ہونے سے منور چورنگی انڈر پاس تعطل کاشکار

بروقت فنڈز سے منصوبہ جون تک مکمل کرلیں گے ،ڈی جی کے ڈی اے کمشنر

Read More

TECHNOLOGY

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا اے آئی گلاسز پر کام جاری

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کم از کم

Read More

سمندر میں کیبل کی مرمت، کتنے دن انٹرنیٹ متاثر ہوگا؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.