گوگل کروم میں سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری

گوگل نے کروم ویب براؤزر میں موجود متعدد سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی۔

نئے ورژن میں لگ بھگ 30 سکیورٹی کمزوریاں دور کی گئی ہیں جن میں سے 4 کو انتہائی سنگین قرار دیا گیا ہے۔ ان تمام خامیوں کی نشاندہی گوگل کی اپنی ٹیم نے کی اور کمپنی کے مطابق یہ مسائل سسٹم کے مختلف حصوں کو متاثر کر سکتے تھے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 50 سے 60 فیصد انٹرنیٹ صارفین براؤزنگ کے لیے اسی براؤزر کو ترجیح دیتے ہیں، اس لیے اس میں موجود خامیاں صارفین کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں۔

کروم کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ:

عام طور پر یہ براؤزر خود بخود اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے تاہم اگر آپ خود چیک کرنا چاہتے ہیں تو اوپر موجود تین نقطوں (مینو) پر کلک کریں اور ترتیبات میں جائیں۔

اس کے بعد “کروم کے بارے میں” کے آپشن پر کلک کریں، جو بائیں جانب نیچے موجود ہوتا ہے۔ وہاں آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ براؤزر تازہ ترین ہے یا نہیں۔ اگر اپ ڈیٹ دستیاب ہوگی تو وہ خود ہی ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جائے گی۔

آخر میں “دوبارہ شروع کریں” پر کلک کریں، اور آپ کا براؤزر مکمل طور پر اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر، بجٹ پر تحفظات اور مہنگائی بدستور سب سے بڑا مسئلہ قرار

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر ہوا ہے، تاہم کاروباری طبقے کے بجٹ پر تحفظات اور

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل کا سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران معروف پلیٹ فارم پر سائبر حملہ

معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ’چیٹ جی پی ٹی‘ کی مالک کمپنی ’اوپن

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.