ٹرمپ کا آج سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز نکالنے کا اعلان، رکاوٹ ڈالنے کی کوشش پر سخت رد عمل کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت آج سے بحال کرنے کا اعلان کردیا، جہازوں کی نقل و حرکت امریکی وقت کے مطابق پیر کی صبح سے شروع ہوگی۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر کے متعدد ممالک، جو مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کا حصہ نہیں، انہوں نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ان کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے، یہ ممالک اس تنازع سے کسی بھی طرح وابستہ نہیں بلکہ محض غیر جانبدار اور متاثرہ فریق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران، مشرق وسطیٰ اور امریکہ کے مفاد میں ان ممالک کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ان کے جہازوں کو محفوظ طریقے سے ان محدود آبی گزرگاہوں سے نکالا جائے گا تاکہ وہ اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ ممالک کو آگاہ کریں کہ امریکہ ان کے جہازوں اور عملے کو بحفاظت نکالنے کیلئے بھرپور کوشش کرے گا، زیادہ تر ممالک نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک واپس نہیں آئیں گے جب تک علاقہ بحری سفر کیلئے محفوظ نہیں ہو جاتا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ یہ عمل پروجیکٹ فریڈم کے نام سے مشرق وسطیٰ کے وقت کے مطابق آج صبح سے شروع کیا جائے گا، مجھے علم ہے کہ میرے نمائندے ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات کر رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر تمام فریقین کیلئے مثبت نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق جہازوں کی نقل و حرکت کا مقصد صرف ان افراد، کمپنیوں اور ممالک کو سہولت فراہم کرنا ہے جو اس تنازع میں کسی بھی طرح قصوروار نہیں بلکہ حالات کا شکار ہیں۔

انہوں نے اسے ایک انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر ایران سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک کیلئے یہ خیر سگالی کا پیغام ہو سکتا ہے، کئی جہازوں پر خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی قلت پیدا ہو رہی ہے جو عملے کی صحت اور صفائی کیلئے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر اس انسانی ہمدردی کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

آبنائے ہرمز میں امدادی منصوبہ آج سے شروع کیا جائے گا، سینٹ کام

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہاز رانی کیلئے نیوی گیشن کی آزادی کو بحال کرنے کیلئے آج سے امدادی منصوبہ شروع کریں گی۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے ہدایت کے مطابق مشن آزادانہ نقل و حمل کے خواہشمند تجارتی جہازوں کی مدد کرے گا۔

ایرانی حملے روکنے کیلئے امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب ہوگی، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے نئے نظام میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلئے امریکی بحریہ کے جہاز شامل ہونا لازمی نہیں تاہم اس گزر گاہ سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر ایران کے ممکنہ حملے روکنے کیلئے امریکی بحریہ قریب ہی ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اہم ملاقات

کراچی: یوتھ اسپورٹس اور کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی

Read More

ایف پی سی سی آئی پر ویزا فروخت سے متعلق الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل نے 21 جولائی 2026

Read More

TECHNOLOGY

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

گلوبل اے آئی گورننس کی جانب اہم پیش قدمی، پاکستان ’ وائیکو ‘ کا بانی رکن بن گیا

پاکستان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.