جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر اور عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ مبینہ طور پر دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں، اور اس بار ان کا رشتہ ڈبلن میں پیدا ہونے والے بزنس مین کیمرون او ریلی سے جوڑا جا رہا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ گزشتہ 12 ماہ سے کیمرون او ریلی کے ساتھ رشتے میں ہیں، جو ایک ارب پتی فنانسر اور معروف بزنس مین ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 62 سالہ کیمرون او ریلی، مرحوم بین الاقوامی رگبی کھلاڑی سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔ جوڑا اس وقت ایک ساتھ رہ رہا ہے اور اپنا وقت سوئٹزرلینڈ میں کیمرون کے گھر اور لندن میں جمائما کے گھر کے درمیان گزارتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات دستاویزی فلموں سے متعلق کام کے دوران ہوئی تھی اور ابتدا میں وہ دوست رہے۔ ایک قریبی ذریعے نے کہا کہ ‘وہ تقریباً ایک سال سے ساتھ ہیں، کیمرون ایک نہایت نجی شخصیت ہیں اور جمائما ان کی نجی زندگی کو محفوظ رکھنا چاہتی ہیں’۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جمائما کے اہلِ خانہ بھی اس رشتے سے خوش ہیں، اور ان کے بھائی رابن برلے، جو لندن کے معروف کلب فائیو ہارٹ فورڈ اسٹریٹ کے مالک ہیں، کیمرون او ریلی سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی اہلیہ رہ چکی ہیں۔ دونوں کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور 2004 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ ان کے دو بیٹے قاسم اور سلیمان ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

آپ جس سم کے بغیر موبائل ادھورا سمجھتے ہیں، اس کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز حقیقت

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.