پی ایس ایل 11 کا فائنل آج، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز میں ٹائٹل کی جنگ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا، شائقین کو سنسنی خیز مقابلے کے ساتھ شاندار اختتامی تقریب کا بھی انتظار ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج پی ایس ایل 11 کا فائنل پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

فائنل میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹرافی اپنے نام کرے اور وہ بھی اسی عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

دوسری جانب حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنش لبوشین نے کہا کہ ٹیم نے سخت مقابلے کھیل کر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور فیصلہ کن میچ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فائنل کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں ہدایت کی گئی کہ شائقین کرکٹ کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ایونٹ کو ہر لحاظ سے کامیاب بنایا جائے۔

محسن نقوی نے شائقین کو مشورہ دیا کہ اختتامی تقریب سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لیے شام 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل میچ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر داخلہ سندھ، آئی جی اور میئر کراچی کا مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار ، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو ، کراچی پولیس

Read More

کراچی؛ دو مختلف حادثات میں ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3افراد جاں بحق

بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر

Read More

TECHNOLOGY

نیا اے آئی ٹول انتہا پسندی روکنے اور مدد فراہم کرنے کے لیے تیار

نیوزی لینڈ کی کمپنی تھرو لائن ایک نیا ٹول تیار کررہی ہے جو صارفین میں

Read More

امتحانات میں نقل کا ہائی ٹیک طریقہ: چین میں ’اسمارٹ چشمے‘ کرایے پر دستیاب

چین میں ایک نیا ٹرینڈ سامنے آیا ہے جہاں طلباء امتحانات میں نقل کرنے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.