آبنائے ہرمز پر ایران کو ٹول فیس دینے والی شپنگ کمپنیوں پر پابندی لگائیں گے؛ امریکا

امریکا نے ایک تازہ دھمکی میں خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہاز ایران کو ٹول فیس نہ دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ایران کو ٹول فیس ادا کرنے والی شپنگ کمپنی پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ٹول فیس لینے سے آگاہ ہیں

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی جیسی تنظیموں کو عطیات دینے والے اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے آج ہی 6 ایرانی شہریوں،21 کمپنیوں اور ایک بحری جہاز کو بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔

جن افراد، کمپنیوں اور تجارتی جہاز پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ ایران کے حساس پروگراموں بالخصوص توانائی اور ممکنہ طور پر جوہری یا عسکری سرگرمیوں سے منسلک ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ؛ گورنر کا جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس

Read More

TECHNOLOGY

کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کا گمنام بانی تھا؟ خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث

Read More

پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.