پاکستان کی حمایت سے اقوام متحدہ کے جنوبی سوڈان مشن میں ایک سال کی توسیع

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان مشن میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کر دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان میں تعینات امن مشن کی مدت 30 اپریل 2027ء تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جن میں پاکستان بھی شامل تھا جبکہ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان 2011ء میں آزادی کے بعد سے مسلسل سیاسی عدم استحکام اور انسانی بحران کا شکار ہے، جس کے پیش نظر عالمی برادری نے امن مشن کے تسلسل کو ضروری قرار دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان نے امن مشن کی حمایت کرتے ہوئے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تاہم مجوزہ تبدیلیوں پر تحفظات بھی ظاہر کیے۔

عثمان جدون کے مطابق زمینی صورتحال کے پیش نظر فوجیوں کی تعداد میں کمی مناسب نہیں اور اس سے شہریوں کے تحفظ اور امن مشن کی مؤثریت متاثر ہو سکتی ہے۔

قرارداد کے مطابق مشن کا بنیادی مقصد شہریوں کا تحفظ، انسانی امداد کی فراہمی، امن معاہدے پر عملدرآمد میں معاونت اور انسانی حقوق کی نگرانی ہے جبکہ سلامتی کونسل نے زور دیا ہے کہ ان ترجیحات کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

Share On Social Media

KARACHI

بجٹ 27-2026: پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کم کرنے کی تیاری

حکومت ملک میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے

Read More

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا، مختلف شہروں میں آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

پنجاب بھر میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے، جہاں آج سے

Read More

TECHNOLOGY

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، شیاؤمی نے تہلکہ مچا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کے نئے اسمارٹ فون نے گزشتہ ہفتے کی ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست میں

Read More

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.