پاکستان کی حمایت سے اقوام متحدہ کے جنوبی سوڈان مشن میں ایک سال کی توسیع

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان مشن میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کر دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان میں تعینات امن مشن کی مدت 30 اپریل 2027ء تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جن میں پاکستان بھی شامل تھا جبکہ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان 2011ء میں آزادی کے بعد سے مسلسل سیاسی عدم استحکام اور انسانی بحران کا شکار ہے، جس کے پیش نظر عالمی برادری نے امن مشن کے تسلسل کو ضروری قرار دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان نے امن مشن کی حمایت کرتے ہوئے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تاہم مجوزہ تبدیلیوں پر تحفظات بھی ظاہر کیے۔

عثمان جدون کے مطابق زمینی صورتحال کے پیش نظر فوجیوں کی تعداد میں کمی مناسب نہیں اور اس سے شہریوں کے تحفظ اور امن مشن کی مؤثریت متاثر ہو سکتی ہے۔

قرارداد کے مطابق مشن کا بنیادی مقصد شہریوں کا تحفظ، انسانی امداد کی فراہمی، امن معاہدے پر عملدرآمد میں معاونت اور انسانی حقوق کی نگرانی ہے جبکہ سلامتی کونسل نے زور دیا ہے کہ ان ترجیحات کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

Share On Social Media

KARACHI

نارتھ کراچی صنعتی علاقہ : 731 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نارتھ کراچی میں 731 ملین روپے کی لاگت سے

Read More

شیڈول ردی کی نذر: گیس بحران ، شہری ذہنی اذیت میں مبتلا

موسم سرما کی آمد سے قبل ہی شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار

Read More

TECHNOLOGY

پریمیئم کے بغیر یوٹیوب پر اشتہارات سے چھٹکارا حاصل کرنے کے آسان طریقے

یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے بار بار آنے والے اشتہارات صارفین کے لیے پریشانی کا

Read More

کیا انسٹاگرام آپ کی اصل عمر کا راز کھول دے گا؟ اے آئی کم عمر صارفین کو کیسے پکڑے گی؟

میٹا نے دنیا بھر میں اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے عمر کی شناخت کا نظام

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.