ٹرمپ کا نئی ایرانی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار، مقاصد کے حصول تک جنگ سے نہ نکلنے کا اعلان

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے ذریعے ملی نئی ایرانی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا اور مقاصد کے حصول تک جنگ نہ نکلنے کا اعلان کیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے فون کے ذریعے بات چیت جاری ہے، ایران ڈیل چاہتا ہے لیکن معاملات آگے نہیں بڑھ رہے، ایران ایسی چیزیں مانگ رہا ہے جن سے وہ اتفاق نہیں کرتے، ایران سے متعلق صورتحال پر خوش نہیں، نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔

ٹرمپ نے ایران کی موجودہ قیادت کو کنفیوژڈ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ان میں آپس میں اتحاد نہیں ہے، ایرانی قیادت میں کوئی کچھ کہتا ہے، کوئی کچھ، ایرانیوں کو یہ بھی آئیڈیا نہیں کہ ان کی قیادت کس کے پاس ہے۔

امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ نئی ایرانی تجاویز میں ایسا کیا ہے جو انہیں قبول نہیں۔

انہوں نے پاکستان کیلئے ایک بار پھر احترام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کیلئے بہت احترام ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کو مناسب تجاویز پیش کرنی چاہئیں، ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، ایران سے مذاکرات جاری ہیں ،ایران کےپاس فضائیہ ہے نہ بحریہ، سب تباہ ہو چکے ہیں، آبنائے ہرمز ابھی تک بند ہے، ہماری ایران سے بات چیت جاری ہے لیکن معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف ایرانی شخصیات کی جانب سے رابطہ کیا جا رہا ہے جو معاہدے کی پیشکش کر رہے ہیں، جبکہ واشنگٹن مناسب فریق کی نشاندہی کے لیے کام کر رہا ہے جس سے مذاکرات کیے جا سکیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب فضائی دفاع اور ریڈار نظام سے محروم ہو چکا ہے اور اس کی عسکری صلاحیتیں مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہیں، ایران میں جاری صورتحال اعلیٰ قیادت کے پہلے اور دوسرے درجے کے غائب ہونے کے بعد ایک حقیقی نظام کی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ 82 فیصد میزائل تنصیبات کو غیر مؤثر بنا دیا گیا ہے اور ایران میں نئے میزائلوں کی تیاری کی صلاحیت کو بھی تقریباً 85 فیصد تباہ کر دیا گیا ہے، 159 ایرانی بحری جہاز اب سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا کیونکہ یہ اسرائیل، یورپ اور ممکنہ طور پر امریکہ کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے، ان کا ملک ’ایران میں بہترین کام کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کو نہ روکتے تو اسرائیل اور یورپ کے پرزے پرزے کیے جا چکے ہوتے، ایران کی قیادت باقی نہ رہنے پر افسوس ہے، ایران کی پہلے اور دوسرے درجے کی قیادت ماری جا چکی، یہ برے لوگ تھے، انہوں نے 42 ہزار مظاہرین کو ہلاک کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل سے بھرے 400 بحری جہاز کھڑے ہیں، یہ جہاز وہاں سے نکل آئے تو ایندھن کی قیمتیں بہت کم ہو جائیں گی

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی وزرا کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے آزاد کشمیر کا معاملہ پیچیدہ ہورہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران

Read More

کراچی پورٹ کا ایک اور اعزاز، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

کراچی پورٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے جہاں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والا

Read More

TECHNOLOGY

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.