ایران نے مذاکرات کے لیے نئی تجویز پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دی ہے: ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ممکنہ مذاکرات کے لیے اپنی نئی تجویز پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دی ہیں۔ تاہم اس تجویز کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اِرنا‘ کے مطابق ایران نے نئی تجویز جمعرات کی شام پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچائی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس عمل میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، تاہم مجوزہ نکات یا شرائط کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں جنگ کا خاتمہ اور دیرپا امن تہران کی اولین ترجیح ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد معاملات تعطل کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں سے شروع ہونے والی جنگ 40 روز تک جاری رہی جس کے بعد پاکستان کی کوششوں سے فریقین جنگ بندی پر رضامند ہوئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 اپریل کو دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنا تھا۔ بعد ازاں 21 اپریل کو امریکی صدر کی جانب سے اس جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی گئی تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 8 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔ بعد ازاں امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث مذاکراتی عمل رک گیا تھا جو تاحال تعطل کا شکار ہے۔ اس صورتِ حال میں پاکستان ایک بار پھر دونوں ملکوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوشاں ہے۔

دوسری جانب ایسی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر دوبارہ حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، جب کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملوں کی تیاریوں میں تیزی کی رپورٹس بھی سامنے آرہی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

پابندی شدہ مواد تک رسائی کے لیے امریکا کا نیا ’وی پی این‘ منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے

Read More

چاند پر قبضے کی دوڑ، چین کی ڈیڈ لائن کے بعد خلائی مقابلہ مزید تیز

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ارب پتی کاروباری شخصیت جیف بیزوس کے درمیان

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.