ایل این جی کی آمد سے توانائی بحران میں ریلیف، پاکستان میں سپلائی بحال، قطر سے 4 کارگو کے حصول کی کوششیں تیز

تقریباً 2 ماہ کے وقفے کے بعد ایل این جی کی آمد سے پاکستان کے توانائی شعبے کو بڑا سہارا مل گیا، جب ایل این جی بردار جہاز سی پیک میگیلن پاکستان گیس پورٹ ٹرمینل پر پہنچ کر نظام میں ری گیسفائیڈ مائع قدرتی گیس کی فراہمی شروع کر دی۔ اس پیشرفت کے ساتھ ہی حکومت نے قطر سے پھنسے ہوئے 4 ایل این جی کارگو حاصل کرنے کی کوششیں بھی تیز کر دی ہیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار مکعب میٹر ایل این جی لے کر آنے والا یہ جہاز پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ کے زیر انتظام ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا، جبکہ یہ کارگو ٹوٹل انرجیز کے ذریعے 18.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے حاصل کیا گیا۔ ری گیسفیکیشن کا عمل ابتدا میں 50 ایم ایم سی ایف سے شروع کیا گیا، جسے بعد ازاں بڑھا کر 260 ایم ایم سی ایف تک پہنچا دیا گیا۔

حکام کے مطابق فراہم کی جانے والی گیس میں سے 45 ایم ایم سی ایف کے الیکٹرک کو دی جا رہی ہے جبکہ باقی گیس سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے نیٹ ورک میں شامل کی جا رہی ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 30 اپریل تک ملک میں لوڈ مینجمنٹ صفر رہی، اور ایل این جی کی نئی سپلائی سے بجلی کے نظام پر دباؤ میں مزید کمی متوقع ہے، خاص طور پر گرمیوں میں بڑھتی طلب کے پیش نظر۔

دوسری جانب حکومت آئندہ 10 سے 12 مئی کے درمیان ایک اور ایل این جی کارگو حاصل کرنے کے لیے بھی سرگرم ہے، جس کے لیے کھلی بولی یا سوکار کے ذریعے خریداری پر غور کیا جا رہا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ پاکستان اس وقت قطر سے آنے والے 4 ایل این جی کارگو کو حاصل کرنے کے لیے بھی کوششیں کر رہا ہے، جو آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔ اس معاملے پر قومی سطح پر غور کیا جا رہا ہے اور علی پرویز ملک نے ایرانی سفیر سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ محفوظ راستہ یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈیزل بردار جہاز کی کامیاب گزرگاہ کے بعد امید پیدا ہوئی ہے کہ ایل این جی کارگو بھی جلد پاکستان پہنچ سکیں گے، جس سے آئندہ ہفتوں میں ملک کی توانائی سیکیورٹی مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے چار اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کالعدم قرار دی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایک

Read More

حکومت کا 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت ’اے آئی‘ ٹریننگ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی ) شزا فاطمہ خواجہ نے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.