واٹس ایپ کا اپنا کلاؤڈ اسٹوریج: گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ کی ضرورت نہیں رہے گی

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک ایسے انقلابی فیچر پر کام کر رہی ہے جو صارفین کے چیٹ بیک اپ کے طریقہ کار کو مکمل طور پر بدل دے گا۔

ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیرِ ملکیت کمپنی اب تھرڈ پارٹی سروسز (گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ) پر انحصار ختم کرتے ہوئے اپنا ‘ان ہاؤس’ انکرپٹڈ کلاؤڈ اسٹوریج سسٹم متعارف کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ‘ویب بیٹا انفو کے مطابقؤ نئے سسٹم کے تحت اینڈرائیڈ صارفین کو 2 آپشنز دیے جائیں گے، وہ یا تو اپنا ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر رکھ سکیں گے یا واٹس ایپ کے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج کا انتخاب کرسکیں گے۔

واٹس ایپ ابتدائی طور پر صارفین کو 2  جی بی مفت جگہ فراہم کرے گا۔ اس سسٹم کی خاص بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کے سرورز پر محفوظ ہونے والا ڈیٹا لازمی طور پر ‘اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ’ ہوگا، جسے صارف پاس ورڈ، پاس کی یا 64 ہندسوں کی مخصوص کی کے ذریعے محفوظ بنا سکے گا۔

ایسے صارفین جن کی چیٹ ہسٹری بہت زیادہ ہے، ان کے لیے واٹس ایپ ایک انتہائی سستا پیڈ پلان لانے پر بھی غور کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محض 0.99 ڈالر (تقریباً 280 روپے) ماہانہ کے عوض 500 جی بی تک اسٹوریج فراہم کی جاسکتی ہے، جو کہ دیگر کلاؤڈ سروسز کے مقابلے میں کافی سستی ثابت ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام واٹس ایپ کی جانب سے صارف کی پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی کڑی ہے۔

ابھی یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے اور کمپنی نے اس کے باقاعدہ اجرا کی کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم توقع ہے کہ اسے جلد ہی عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

Read More

مستحقین کا پیسہ ہڑپ ہونے کا انکشاف، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، اہم شواہد برآمد

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن اور مستحقین کا پیسہ ہڑپ کرنے کی

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟

فلم انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے جہاں روایتی فلم سازی کے

Read More

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.