امریکا کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی پیشکش مسترد، کشیدگی میں اضافہ

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی نئی تجویز کو مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ جب تک ایران اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہیں کرتا، بحری ناکہ بندی جاری رہے گی۔

ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے ’ایکسِیوس‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ناکہ بندی بمباری سے زیادہ مؤثر ثابت ہو رہی ہے اور ایران کو اس کے نتائج مزید بھگتنا ہوں گے۔ ان کے مطابق ایران مذاکرات چاہتا ہے، لیکن امریکا کسی صورت جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت نہیں دے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے پاکستان کے ذریعے ایک نئی تجویز پیش کی تھی، جس میں آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام سے متعلق کچھ شرائط شامل تھیں۔ اس منصوبے میں تہران نے آبنائے ہرمز میں اپنی سخت پالیسی میں نرمی اور واشنگٹن کی جانب سے بحری پابندیوں میں کمی کی بات کی تھی، تاہم امریکا نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

اسی دوران امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایئرکرافٹ یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ جلد مشرقِ وسطیٰ سے واپس روانہ ہو جائے گا۔ یہ طیارہ بردار بحری جہاز تقریباً 10 ماہ کی تعیناتی کے بعد گھر واپسی کرے گا۔ اس فیصلے کو خطے میں جاری کشیدگی اور امن مذاکرات کی سست روی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے

دوسری جانب ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک‌ نژاد نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ملک میں ایندھن کی فراہمی اور تقسیم کا نظام مستحکم ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے الزام لگایا کہ امریکا اس ناکہ بندی کے ذریعے ایران کو اندرونی طور پر تقسیم کرنا چاہتا ہے، تاہم ان کے مطابق قومی اتحاد ہی اس کا جواب ہے۔

ماہرین کے مطابق کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس سے عالمی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

بہادرآباد مرکز تصادم ملوث ایم کیو ایم کے 200 کارکنان کی فہرستیں تیار، دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار

ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار ہے، ایک گروپ عارضی مرکز پر موجود رہا

Read More

’’میر رضا نے خودکشی نہیں کی، اسے 4 گولیاں لگی ہیں‘‘

کراچی:  گورنر سندھ  نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کا اے آئی ایجنٹ سیکیورٹی توڑنے کے لیے خود ساختہ جعلی شناختیں بنانے لگا

برطانیہ کے اے آئی سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اوپن اے آئی

Read More

کیموتھراپی کے بعد کینسر کی واپسی کا ایک نیا راز بے نقاب

امریکا کے وائیسٹار انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزمرہ خوراک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.