یو اے ای کا 50 فیصد حکومتی نظام مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں حکومت کے 50 فیصد شعبے اور خدمات خودکار مصنوعی ذہانت کے نظام کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے جمعرات کو ایک نئے حکومتی ماڈل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک کے سرکاری نظام میں مصنوعی ذہانت کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا۔

سرکاری حکام کے مطابق صدر کے احکامات کے تحت آئندہ دو سال میں حکومت کے تقریباً 50 فیصد شعبے، خدمات اور آپریشنز ایسے جدید خودکار نظاموں کے ذریعے چلائے جائیں گے جو فیصلے کرنے اور عمل درآمد کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت اب صرف ایک معاون ٹول نہیں رہی بل کہ یہ معلومات کا تجزیہ کرے گی، فیصلے کرے گی، ان پر عمل کرے گی اور نظام کو مسلسل بہتر بنائے گی۔

حکام کے مطابق اس تبدیلی کا واضح ٹائم فریم دو سال مقرر کیا گیا ہے اور سرکاری کارکردگی کا اندازہ اس بنیاد پر لگایا جائے گا کہ کتنی تیزی سے یہ نظام نافذ ہوتا ہے، اس پر کتنا بہتر عمل کیا جاتا ہے اور حکومتی کام کو کس حد تک دوبارہ تشکیل دیا جاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اس مقصد کے لیے اپنے سرکاری ملازمین کی تربیت کا بھی اعلان کیا ہے۔ ہر وفاقی ملازم کو مصنوعی ذہانت کے استعمال کی تربیت دی جائے گی تاکہ ایک مضبوط ڈیجیٹل حکومتی نظام تشکیل دیا جا سکے۔

اس منصوبے کی نگرانی شیخ منصور بن زید کریں گے جب کہ ایک خصوصی ٹاسک فورس محمد القرقاوی کی سربراہی میں اس پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ٹیکنالوجی کی رفتار بڑھ رہی ہے، تاہم حکومت کا بنیادی اصول یہ ہے کہ انسان کو مرکز میں رکھا جائے۔ مقصد ایک ایسا نظام بنانا ہے جو زیادہ تیز، مؤثر اور عوامی ضروریات کے مطابق ہو۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی حکومت کا ریڈ زون میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیر کو ریڈ زون میں واقع دفاتر میں ورک فرام کا اعلان

Read More

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور سیلانی میں مفاہمت

ملک میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش

Read More

TECHNOLOGY

دنیا کے سب سے خطرناک اے آئی ماڈل تک انجان شخص کی غیر قانونی رسائی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

مصنوعی ذہانت اے آئی کی دنیا سے ایک بڑی اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

Read More

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.