یکطرفہ فتح کا اعلان کیا تو ایران کا ردعمل کیا ہو گا؟ امریکی خفیہ اداروں نے سر جوڑ لیے

امریکی انٹیلی جنس ادارے اس بات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری دو ماہ پرانی جنگ میں یکطرفہ فتح کا اعلان کرتے ہیں تو تہران کا ردعمل کیا ہو سکتا ہے؟ اس معاملے سے باخبر ذرائع کے مطابق یہ تجزیہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ اس امکان پر بھی غور کر رہی ہے کہ اگر جنگ میں اچانک کمی لائی گئی تو اس کے سیاسی اثرات کیا ہوں گے خاص طور پر ایسے وقت میں جب یہ تنازع وائٹ ہاؤس کے لیے اندرونی دباؤ کا باعث بنتا جا رہا ہے اور آئندہ وسط مدتی انتخابات پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

انٹیلی جنس تجزیوں کے مطابق اگر امریکا اچانک فتح کا اعلان کر کے خطے میں اپنی فوجی موجودگی کم کر دیتا ہے تو ایران اسے اپنی کامیابی کے طور پر پیش کر سکتا ہے۔

تاہم اگر اعلان فتح کے باوجود امریکی افواج بدستور تعینات رہیں تو تہران اسے ممکنہ مذاکراتی حربہ سمجھ سکتا ہے لیکن اس سے فوری طور پر جنگ کے خاتمے کی توقع کم ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان

دنیا بھر کے صارفین نے فیس بک کے کمپیوٹر براؤزر (جیسے Chrome، Edge وغیرہ) سے

Read More

دنیا کے 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تقریباً 40 فیصد

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.