‘اس نے میرا بیٹا مجھ سے چھین لیا،’ ساس کے ہاتھوں میکسیکو کی ملکہ حسن کا لرزہ خیز قتل

میکسیکو میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سابق ملکہ حسن کیرولائنا فلورس گومیز کو مبینہ طور پر اس کی ساس نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ میکسیکو سٹی کے پوش علاقے پولانکو میں 15 اپریل کو پیش آیا۔ منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 27 سالہ کیرولائنا فلورس گومیز اپنے گھر میں موجود تھیں کہ اسی دوران ان کی ساس ان کے پیچھے آئی اور اچانک فائرنگ کر دی۔

رپورٹس کے مطابق جب مقتولہ کا شوہر بچے کو گود میں اٹھائے کمرے سے باہر آیا تو ملزمہ نے کہا، ‘اس نے مجھے غصہ دلایا۔’ بعد ازاں شوہر نے کہا، ‘وہ میرا خاندان ہے،’ جس پر ساس نے جواب دیا، ‘تم میرے ہو، اس عورت نے تمہیں مجھ سے چھین لیا۔’

شوہر نے ایک روز بعد واقعے کی رپورٹ میکسیکو سٹی پراسیکیوٹرز آفس میں درج کروائی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے، جبکہ یہ بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا شوہر نے اس جرم میں کسی قسم کی مدد کی یا نہیں۔

کیرولائنا فلورس گومیز نے 2017 میں مس ٹین یونیورس باخا کیلیفورنیا کا ٹائٹل جیتا تھا۔ وہ سوشل میڈیا پر بطور کانٹینٹ کریئیٹر بھی سرگرم تھیں اور حال ہی میں ایک بچے کی ماں بنی تھیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: کلفٹن کے شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ، دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات

کراچی کے علاقے کلفٹن کی معروف زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ میں

Read More

کراچی: جوہر پل پر کار سوارکی فائرنگ، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے گلستان جوہر ملینیئم کے قریب پر جوہر پُل پر کار سوار شہری

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ماڈلز کا حیران کن رویہ، ایک دوسرے کو بند ہونے سے بچانے لگے

امریکی جامعات کے محققین نے مصنوعی ذہانت کے جدید نظاموں میں ایک غیر متوقع اور

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.