عوام دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز

)ناردرن بائی پاس پر قائم ‘عوام دوست مویشی منڈی’ میں عیدِ قربان کی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے ملک بھر سے گائے، بیل اور بکروں کی آمد کے بعد جانوروں کی مجموعی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی، 5 اپریل سے فنکشنل ہونے والی مویشی منڈی میں بیوپاریوں کے اطمینان اور خریداروں کی دلچسپی کے باعث رونقیں بحال ہیں تفصیلات کے مطابق مویشی منڈی کے مارشیلنگ ایریا میں ہر گھنٹے بعد بڑے ٹریلرز کے ذریعےدن رات جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، بیوپاریوں نے اپنے من پسند بلاکس میں پلاٹ بک کروا کر جانور اتارنا شروع کر دیئے، ٹنڈو آدم کے بیوپاری غلام نبی گلابی، کاموری، سندھی اور ٹابرا نسل کے انتہائی خوبصورت اور صحت مند بکرے لے کر منڈی پہنچاہے،غلام نبی کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ نسل کے جانورلایاہے اور امید ہے کہ خریداروں کی جانب سے اچھی قیمت ملنے پر انہیں فروخت کرے گا،مویشی منڈی کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی نے بتایا کہ بیوپاریوں اور خریداروں کی سہولت کے لیے انتظامیہ نے مثالی اقدامات کیے ہیں، جانوروں کے لیے چوبیس گھنٹے پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنایا جارہا ہے، بڑے جانور کو 30 لیٹر اور چھوٹے جانور کو 8 لیٹر پانی روزانہ مفت فراہم کیا جاتا ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے مویشی منڈی میں دوسو ایکٹر رقبے پر قائم محفوظ پارکنگ، اسٹریٹ لائٹس کی روشنی اور جدید فوڈ اسٹریٹ قائم کی جاچکی ہے جہاں معیاری کھانے دستیاب ہیں، ایڈمنسٹریٹر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کے باعث خریداروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور آنے والے دنوں میں جانوروں کی تعداد اور شہریوں کے رش میں مزید اضافے کا امکان ہے

Share On Social Media

KARACHI

کراچی پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی، وزیر بحری امور کا اظہار اطمینان

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا

Read More

کراچی کے عوام کی محرومیوں کا دور ختم، اب تعمیر و ترقی کے زمانے کا آغاز ہوگا، خالد مقبول صدیقی

شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ذمہ داران کا

Read More

TECHNOLOGY

سویڈن کا انوکھا کیفے، اے آئی منیجر نے انسانوں کو کام پر رکھ لیا

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایک رہائشی علاقے میں دنیا کا انوکھا اور جدید

Read More

اسمارٹ ٹی وی یا گھر میں چھپا جاسوس؟ آپ کی پرائیویسی خطرے میں

آج کل اسمارٹ ٹی وی ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے لیکن کیا آپ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.