یونیورسٹی روڈ سے متاثرہ شہریوں سے وزیراعلیٰ کی معذرت کام تیز کرنے کی ضمانت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مکسڈ ٹریفک لین کو 3 ماہ کے اندر بحال کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی تکالیف کا ازالہ ضرور کریں گے اور کوشش کریں گے کام کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے یہ بات بی آرٹی ریڈ لائن کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی آرٹی ریڈ لائن لاٹ ٹو کے مین کوریڈور کا ٹینڈر دوبارہ جاری کیا جائے گا۔ڈی جی ایف ڈبلیو او سے بات ہو چکی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دو سے تین دن کے اندر یہاں کام کی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مکسڈ ٹریفک تقریباً 12 کلومیٹر پر محیط ہے امید ہے کہ تین ماہ کے دوران مکسڈ ٹریفک لین کا کام مکمل کرلیں گے ۔ عوام کی امیدیں سندھ حکومت سے وابستہ ہیں ۔ 4 سال قبل لاٹ ٹو کا ٹھیکہ دیا گیا تھا مگر کام کا معیار بہتر نہیں تھا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کام کے مکمل ہونے کی گارنٹی لیتے ہوئے کہا کہ کام کو تیزی سے تکمیل تک پہنچانے کے لیے عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کام جاری رہے گا ۔یاد رہے کہ 2022 میں شروع ہونے والا منصوبہ 2024 میں مکمل ہونا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی رینجرز کیمپ حملے میں پکڑے گئے افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی میں ہفتے کو رینجرز کیمپ پر ہونے والے حملے میں گرفتار ہونے والے افغان

Read More

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 پرو میں جدید کیمرا نظام، سیٹلائٹ 5 جی اور اے 20 چپ شامل کیے جانے کی توقع

ایپل کا آنے والا آئی فون 18 پرو بظاہر معمولی اپ گریڈ کے باوجود کارکردگی

Read More

فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان، مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خوش آئند خبر سامنے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.