حکومت کی جانب سے 35 نئی ضروری ادویات کی قیمتوں کی منظوری، قلت ختم ہونے کی امید

وفاقی حکومت نے طویل انتظار کے بعد 35 نئی ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کے تعین کی منظوری دے دی ہے، جبکہ مزید 45 ادویات کی منظوری بھی جلد متوقع ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ملک بھر میں ادویات کی شدید قلت کو ختم کرنا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج میں مشکلات کا سامنا تھا۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں کے تعین میں تاخیر کے باعث کئی اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں تھیں، جس کے نتیجے میں مریض مہنگی اور غیر معیاری اسمگل شدہ ادویات پر انحصار کرنے پر مجبور تھے۔

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اس مسئلے کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا اور وزیر اعظم شہباز شریف کو اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں کی منظوری میں تاخیر نہ صرف سپلائی چین کو متاثر کر رہی تھی بلکہ مریضوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی تھی۔

متاثرہ ادویات میں کینسر، دل کے امراض، ٹرانسپلانٹ، اور مختلف ویکسینز شامل ہیں۔ ان ادویات کی عدم دستیابی کے باعث خاص طور پر کینسر، ہیموفیلیا اور دیگر سنگین بیماریوں کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صحت کے شعبے کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ اقدام نہ صرف ادویات کی دستیابی بہتر بنائے گا بلکہ غیر معیاری متبادل پر انحصار بھی کم کرے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی پورٹ کا ایک اور اعزاز، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

کراچی پورٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے جہاں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والا

Read More

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کے گروپ چیٹس مزید جدید، صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کو زیادہ منظم اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.