پاکستان کی قیادت قابل احترام، ٹرمپ نے ایک بار پھر تعریفوں کے پل باندھ دیے

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں میں پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم بہت اچھے اور قابل احترام ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے، پاکستان اور بھارت کی جنگ جوہری جنگ کی طرف جا رہی تھی، جنگ کے دوران 11 جہاز گرائے گئے، پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور ہم فاتح ہوں گے، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو وہ ہمیں فون کر سکتا ہے، ہم یہ کام فون کے ذریعے کریں گے، ایران میں جن لوگوں سے ہم نمٹ رہے ہیں ان میں کچھ مناسب ہیں اور کچھ نہیں، امید ہے کہ ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کا افزودہ یورینیم کا معاملہ مذاکرات کا حصہ ہے، ہم اسے حاصل کریں گے، چین سے زیادہ مایوس نہیں ہوں تاہم وہ مزید مدد کر سکتا ہے۔

نیٹو کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے میں نیٹو ہمارے ساتھ نہیں تھا، جب جنگ ختم ہوگئی تو برطانیہ نے کہا کہ وہ جہاز بھیجے گا، یہ اچھا نہیں ہے۔

پریس ڈنر کے دوران حملہ کرنے والا مسیحیت مخالف نظریات کاحامل تھا، ٹرمپ
دوسری جانب امریکی میڈیا کو انٹریو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوران پیش آئے فائرنگ کے واقعے کا ملزم مسیحیت مخالف نظریات کا حامل تھا اور اس کے دل میں بہت نفرت تھی، آپ اس کا منشور پڑھیں وہ مسیحیوں سے نفرت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریس ڈنر کی تقریب میں حملہ آور کو فوری طور پر روکا گیا، تقریب کی جگہ کو محفوظ بنانا مشکل تھا، حملہ آور ذہنی بیمار شخص تھا اور اس کے گھر والے جانتے تھے کہ اسے مشکلات درپیش ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.