ملزم کا سرکاری شخصیات کو ہدف بنانے کا انکشاف

سی بی ایس نیوز کے مطابق دو ذرائع نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں گرفتار مشتبہ شخص نے حراست کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے بعض حکام کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

اس سے قبل امریکی وفاقی پراسیکیوٹرز نے اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن میں ہونے والے اس واقعے میں گرفتار مشتبہ شخص پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی پراسیکیوٹر جینین پیرو کے مطابق ملزم پر آتشیں اسلحہ کے ذریعے پرتشدد جرم کے دوران کارروائی کرنے اور ایک وفاقی اہلکار پر خطرناک ہتھیار سے حملہ کرنے کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔

واشنگٹن ڈی سی کی میئر موریل باؤزر نے بتایا کہ مشتبہ شخص کے پاس پستول اور چھریاں موجود تھیں اور ابتدائی اندازوں کے مطابق وہ اکیلا ہی کارروائی کر رہا تھا۔

ایف بی آئی کے ایک اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ مسلح شخص نے خفیہ سروس کے ایک اہلکار پر فائرنگ کی، تاہم وہ اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔

واقعے کے تقریباً دو گھنٹے بعد صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اہلکار کو کوئی سنگین نقصان نہیں پہنچا اور وہ حالتِ تسلی بخش میں ہے۔مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جسے ٹرمپ نے ذہنی طور پر غیر متوازن شخص قرار دیا۔

کیلیفورنیا حکام کے مطابق ملزم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔تمام وفاقی اہلکار، جن میں صدر ٹرمپ بھی شامل ہیں، محفوظ رہے۔ خفیہ سروس کی حفاظت میں موجود تمام افراد کو فوری طور پر وہاں سے نکال لیا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سمیت دیگر خدمات کے لیے ایک ہی چھت تلے مرکز قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی میں شہریوں کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ، اسلحہ لائسنس اور دیگر دستاویزات کے حصول کے

Read More

جماعت اسلامی کی امیر حافظ نعیم الرحمان سے منسوب خبروں کی تردید

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ذرائع ابلاغ پر چلنے والی ان رپورٹس

Read More

TECHNOLOGY

لائکس اور فالوورز کی دوڑ: ڈیجیٹل موازنہ کیسے انسانوں کا ذہنی سکون چھین رہا ہے؟

ماہرینِ ابلاغیات اور ذہنی صحت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا روزمرہ کی زندگی کو

Read More

مصنوعی ذہانت عالمی معیشت کے لیے بڑا موقع، سرمایہ کاری میں کمی کے خطرات بھی موجود

مصنوعی ذہانت عالمی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تاہم اس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.