سولر صارفین کے لیے فیس اور لائسنس شرط ختم کرنے کا معاملہ، نیپرا سے نظرثانی کی درخواست

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے سولر صارفین کے لیے فیس کے خاتمے اور 25 کلوواٹ تک کے نظاموں پر لائسنس کی شرط ختم کرنے کے معاملے پر قومی برقی توانائی ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے نظرثانی کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔

وزارتِ توانائی کے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری بیان کے مطابق یہ اقدام وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایت پر اٹھایا گیا۔ پاور ڈویژن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 25 کلوواٹ یا اس سے کم سولر صارفین پر فیس اور لائسنسنگ کی شرط نہ صرف غیر ضروری بوجھ ہے بلکہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں رکاوٹ بھی بن سکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاور ڈویژن پہلے بھی نیپرا کو اس فیصلے کے ممکنہ منفی اثرات سے آگاہ کر چکا ہے اور درخواست کی تھی کہ اس پالیسی کو سابقہ ضوابط کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے تاکہ صارفین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

دستاویز کے مطابق پاور ڈویژن نے زور دیا ہے کہ چھوٹے سولر صارفین کے لیے درخواستوں کی منظوری کا اختیار دوبارہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو دیا جائے اور فیس کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے، جیسا کہ پہلے کے قواعد میں موجود تھا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد گھریلو سطح پر شمسی توانائی کے فروغ کو تیز کرنا، صارفین کے لیے مالی بوجھ کم کرنا اور ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو بڑھانا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے سائلین کی

Read More

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 9 رکنی ڈکیت گینگ کے 6 ملزمان ہلاک

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 9 رکنی افغان

Read More

TECHNOLOGY

اوورسیز پاکستانی اور غیرملکی، پاکستان میں کتنے دن ذاتی فون ٹیکس فری استعمال کرسکتے ہیں؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے

Read More

انڈس اے آئی ویک 2026: پی ٹی سی ایل جدید ترین اے آئی سہولیات کی نمائش کرے گی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) مصنوعی ذہانت کے قومی پلیٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.