ٹرمپ پر حملے کی کوشش کرنے والا کون ہے؟ شناخت سامنے آگئی

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی سالانہ تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں ملوث 31 سالہ شخص کا نام کول ٹامس ایلن ہے جس کا تعلق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے ہے۔

سی این این کے مطابق ملزم لاس اینجلس کے نواحی علاقے ٹورنس کا رہائشی ہے اور اسے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ واشنگٹن ہلٹن ہوٹل کے بال روم کی طرف فائرنگ کرتے ہوئے تیزی سے دوڑ رہا تھا، تاہم وہاں موجود سیکیورٹی افسران نے اسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک لیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ لے مطابق، کول ٹامس ایلن کوئی عام مجرم نہیں بلکہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئر اور استاد ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے پولیس چیف نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزم اسی واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں بطور مہمان ٹھہرا ہوا تھا جہاں یہ سالانہ تقریب منعقد ہو رہی تھی، تاہم اب تک اس حملے کے اصل محرکات یا وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

سوشل میڈیا اور پیشہ ورانہ ویب سائٹس سے ملنے والی معلومات کے مطابق کول ٹامس ایلن کا تعلیمی ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔

ملزم نے 2017 میں دنیا کے مشہور تعلیمی ادارے کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کالٹیک) سے مکینیکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی، جبکہ 2025 میں اس نے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز مکمل کیا تھا۔

کالٹیک انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس نام کا ایک طالب علم 2017 میں ان کے ادارے سے گریجویشن مکمل کر چکا ہے۔

ملزم کی پیشہ ورانہ پروفائل پر درج ہے کہ وہ ڈگری کے لحاظ سے مکینیکل انجینئر اور کمپیوٹر سائنسدان، تجربے کے اعتبار سے گیم ڈویلپر، جبکہ ایک استاد بھی ہے۔

حیران کن طور پر ملزم ایک نجی تعلیمی ادارے میں پارٹ ٹائم ٹیچر کے طور پر کام کر رہا تھا اور اسے دسمبر 2024 میں اس کی بہترین کارکردگی پر ٹیچر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

اس کی پروفائل پر ماضی کے کاموں میں ایک سال تک ایک نجی کمپنی میں بطور مکینیکل انجینئر ملازمت اور کالٹیک میں ٹیچنگ اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے کا ذکر بھی ملتا ہے۔

ملزم نے اپنی دلچسپی کے عنوان میں صرف سائنس اور ٹیکنالوجی لکھا ہے اور اس کی پروفائل میں ایک پرانا اخباری تراشہ بھی موجود ہے جس میں اس کی ٹیم کی جانب سے روبوٹکس کا مقابلہ جیتنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کی میئر موریل باؤزر نے تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم اس وقت قریبی اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور پولیس کی سخت نگرانی میں ہے۔

اس حوالے سے اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی تیزی سے آگے بڑھائی جا رہی ہے اور اس پر بہت جلد فردِ جرم عائد کر دی جائے گی۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف فائرنگ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شفافیت برقرار رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر ملزم کی تصویر اور سیکیورٹی کیمروں کی وہ فوٹیج بھی جاری کر دی ہے جس میں فائرنگ کے آغاز کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ بھی اب ماہانہ فیس چارج کرے گا، جانیں تفصیلات اور خصوصیات

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں “واٹس ایپ پلس” کے

Read More

دنیا کے سب سے خطرناک اے آئی ماڈل تک انجان شخص کی غیر قانونی رسائی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

مصنوعی ذہانت اے آئی کی دنیا سے ایک بڑی اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.