واشنگٹن میں ٹرمپ پر حملے کی کوشش کے دوران کیا ہو؟ فائرنگ سے گرفتاری تک کی مکمل کہانی

صدر نے پہلے یہ تجویز دی کہ تقریب جاری رکھی جائے، لیکن تقریباً بیس منٹ بعد انہوں نے دوبارہ پیغام جاری کیا کہ سیکیورٹی اداروں کی درخواست پر وہ ہوٹل کی عمارت چھوڑ کر جا رہے ہیں اور اب یہ تقریب آئندہ تیس دنوں کے اندر دوبارہ منعقد کی جائے گی۔

تقریباً ساڑھے دس بجے صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر اور قائم مقام اٹارنی جنرل کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ایک ہی شخص کی کارروائی تھی۔

رات گئے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی امریکی وکیل جینین پیرو نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم پر پرتشدد جرم کے دوران اسلحہ استعمال کرنے اور خطرناک ہتھیار سے وفاقی افسر پر حملہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

اس واقعے نے امریکی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش پیدا کر دی ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی سے ایک بڑے جانی نقصان کو روک لیا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آگ کے

Read More

TECHNOLOGY

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.