امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، 34 کروڑ ڈالر سے زائد کی کرپٹو کرنسی منجمد

امریکی حکومت نے ایران سے منسلک کرپٹو کرنسی والٹس اور تیل کے نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کے تحت ایران کی تقریباً 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی کو منجمد کر دیا گیا ہے۔

امریکا نے ایران سے مبینہ طور پر منسلک 344 ملین ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی ہے، جسے صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تہران پر دباؤ بڑھانے کی نئی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر مالی دباؤ برقرار رکھا جائے گا اور اس کے مالی وسائل کو محدود کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کی جانب سے بیرون ملک منتقل کی جانے والی رقوم کا سراغ لگاتا رہے گا اور حکومت سے جڑے تمام مالی ذرائع کو نشانہ بنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول ٹیکس کرپٹو کرنسی کی صورت میں وصول کر رہا ہے۔ تاہم اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی فراہمی میں خلل کے دوران ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے چین کی آئل ریفائنری، شپنگ کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن پر ایران کی تیل برآمدات میں مدد کا الزام تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وہ اس بات کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا کہ ٹیثر (Tether) سے منسلک اکاؤنٹس واقعی ایران سے وابستہ تھے یا نہیں۔

ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کا مرکزی بینک سرحد پار مالی لین دین میں اپنی شمولیت چھپانے کے لیے تیزی سے پیچیدہ طریقے استعمال کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران ڈیجیٹل اثاثوں کا استعمال کر کے اپنی کرنسی ریال کو مستحکم رکھنے اور سخت پابندیوں کے ماحول میں بین الاقوامی تجارت جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ مختلف امریکی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، جن میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ایکسچینجز بھی شامل ہیں، تاکہ ایسے مالی نیٹ ورکس کی نگرانی کی جا سکے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران، روس اور شمالی کوریا جیسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنے والے ممالک تیزی سے کرپٹو کرنسی کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ چونکہ کرپٹو کرنسی روایتی بینکاری نظام کے مقابلے میں کم ریگولیٹڈ ہے، اس لیے یہ ممالک اسے آمدنی حاصل کرنے اور عالمی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

مہنگائی کم یا عوام کیلئے نیا جھٹکا؟ ٹماٹر، پیاز اور آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی

Read More

کراچی میں راستہ نہ دینے پر فیملی کے ساتھ سرعام بدسلوکی کے واقعے کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں بگڑے امیر زادے جوڑے کی جانب سے کار سوار

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب میں اے آئی سرچ فیچر متعارف

 گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دیتے ہوئے یوٹیوب کے لیے ایک

Read More

گوگل نے اپنے نئے ایپ آئیکونز متعارف کرا دیے

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے نئے، ری ڈیزائن کیے گئے اور کچھ حد تک منفرد نظر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.