ٹرمپ کی ‘جہنم نما جگہ’ والی پوسٹ پر بھارت برہم، کانگریس نے توہین آمیز قرار دیدیا

بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شیئر کیے گئے ان تبصروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں بھارت سمیت چند ممالک کو جہنم نما جگہ کہا گیا تھا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے ان بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریمارکس نامناسب اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کے منافی ہیں۔

متنازع تبصرے قدامت پسند مبصر مائیکل سیویج نے اپنے ریڈیو ٹاک شو کے ایک پروگرام میں کیے تھے، جس کا متن صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر بغیر کسی تبصرے کے شیئر کردیا تھا۔

ٹرانسکرپٹ کے مطابق سیویج نے کہا تھا کہ یہاں کوئی بچہ پیدا ہو جائے تو وہ فوراً شہری بن جاتا ہے۔ ‘۔۔۔پھر وہ چین، بھارت یا دنیا کے کسی اور جہنم نما مقام سے اپنے پورے خاندان کو یہاں لے آتے ‘ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج آنے والے تارکینِ وطن میں اس ملک کے ساتھ وفاداری تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ ماضی میں ایسا نہیں تھا۔

‘وہ آج کے یورپی نژاد امریکیوں اور ان کے آباؤ اجداد جیسے نہیں ہیں۔’

 صدرٹرمپ پہلے ہی امریکا میں پیدائشی شہریت کو محدود کرنے کے لیے ایک ہدایت جاری کر چکے ہیں، جسے امریکی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں وہ اس معاملے کی سماعت کے دوران عدالت بھی گئے تھے، جو ایک تاریخی دورہ تھا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کی رات ان بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ریمارکس واضح طور پر غیر سوچا سمجھا، نامناسب اور بے ذوقی پر مبنی ہیں۔

‘یہ ہرگز بھارت اور امریکا کے تعلقات کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے، جو طویل عرصے سے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔’

نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے نے کہا کہ صدر یہ کہہ چکے ہیں کہ بھارت ایک عظیم ملک ہے اور وہاں ایک بہت اچھا دوست میری نظر میں قیادت کر رہا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے ‘جہنم نما جگہ’ کے تبصرے کو ‘انتہائی توہین آمیزاور بھارت مخالف’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر بھارتی کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔

پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو چاہیے کہ وہ امریکی صدر سے یہ معاملہ اٹھائیں اور سخت احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

بھارتی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 55 لاکھ بھارتی نژاد افراد امریکا میں مقیم ہیں، بھارتی اور چینی نژاد امریکی، امریکا میں ایشیائی نژاد افراد کے 2 سب سے بڑے گروہ ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس میں حکومت نے صوبوں کی مخالفت پر ملک

Read More

کراچی: کلفٹن کے شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ، دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات

کراچی کے علاقے کلفٹن کی معروف زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ میں

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جس

Read More

ایران پر حملوں کے لیے استعمال کی گئی امریکی اے آئی ٹیکنالوجی ’پیلینٹیر ماون‘ کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سافٹ ویئر کمپنی ’پلانٹیر ٹیکنالوجیز‘ کی تعریف کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.