غزہ میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے 150 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی

فلسطین کے علاقے غزہ میں واقع شہر دیر البلح میں متحدہ عرب امارات کے زیرِ اہتمام ایک بڑی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 150 فلسطینی جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

یہ تقریب اماراتی اقدام “الفارس الشہیم” کے تحت 24 اپریل 2026 کو منعقد کی گئی جس کا مقصد غزہ کے متاثرہ اور مالی مشکلات کا شکار نوجوانوں کی شادیوں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

تقریب میں شریک جوڑوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں شادی جیسے اہم مرحلے کو ممکن بنانا ان کے لیے ایک خواب جیسا تھا۔ شرکاء کے مطابق اس اقدام نے نہ صرف ان کی معاشی مشکلات کم کیں بلکہ امید اور خوشی کا پیغام بھی دیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور انہیں عملی مدد فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ طویل عرصے سے معاشی اور انسانی بحران کا شکار ہے، جہاں ایسے فلاحی اقدامات نوجوانوں کے لیے نئی امید کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ دو مختلف حادثات میں ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3افراد جاں بحق

بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر

Read More

TECHNOLOGY

امتحانات میں نقل کا ہائی ٹیک طریقہ: چین میں ’اسمارٹ چشمے‘ کرایے پر دستیاب

چین میں ایک نیا ٹرینڈ سامنے آیا ہے جہاں طلباء امتحانات میں نقل کرنے کے

Read More

5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کر دیا، جس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.