پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیے: اسٹیٹ بینک

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا ہے، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کر دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ایک ارب ڈالر کی مزید ادائیگی کر دی ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر واپس کیے جا چکے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حالیہ ادائیگی کے تحت متحدہ عرب امارات کو ایک ارب ڈالر منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ ہفتے 2.45 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی۔

یوں مجموعی رقم 3.45 ارب ڈالر بنتی ہے جو مکمل طور پر واپس کر دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ ادائیگیاں بیرونی مالی ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل کا حصہ ہیں، جس کا مقصد عالمی مالیاتی ساکھ کو برقرار رکھنا اور مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے اہم مالیاتی شراکت داروں میں شامل ہے، جو مشکل معاشی حالات میں پاکستان کو مالی معاونت فراہم کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں موجودہ بین الاقوامی صورت حال کے باعث

متحدہ عرب امارات نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا، جس پر پاکستان نے قرض واپسی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا، یواے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہا تھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کے لیے اور پھر 2 مہینے کے لیے رول اوور کی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ ہفتے اپنی عالمی ادائیگیاں وقت پر کیں اور بروقت وصولیوں سے زرمبادلہ ذخائر پر زیادہ اثر بھی نہیں ہونے دیا۔

Share On Social Media

KARACHI

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

کراچی کے ناردرن بائی پاس پر قائم ’عوام دوست مویشی منڈی‘ کو ایک ماہ مکمل

Read More

کراچی پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی، وزیر بحری امور کا اظہار اطمینان

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نئے انٹرفیس پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے انٹرفیس پر کام کر رہی

Read More

پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.