برطانیہ کے 5 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا لیک، چینی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش

برطانیہ میں ایک بڑے سائبر سیکیورٹی اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جہاں تقریباً 5 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا چینی ای کامرس پلیٹ فارم علی بابا پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا، جس پر حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اشتہارات ہٹوا دیے۔

برطانوی حکام اور ماہرین صحت کے مطابق یہ ڈیٹا یو کے بایو بینک سے حاصل کیا گیا تھا، جو 2003 سے عالمی سطح پر طبی تحقیق کے لیے استعمال ہونے والا ایک اہم ڈیٹا بیس ہے۔ اس میں جینیاتی اور طرزِ زندگی سے متعلق معلومات شامل ہوتی ہیں، جنہیں ڈیمنشیا، پارکنسن اور کینسر جیسے امراض کی تحقیق میں استعمال کیا جاتا ہے۔

برطانیہ کے ٹیکنالوجی وزیر ایان مرے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ حکومت کو اس ڈیٹا لیک کے بارے میں باقاعدہ اطلاع دی گئی ہے، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ ڈیٹا تین تعلیمی اداروں کو تحقیق کے لیے فراہم کیا گیا تھا، تاہم اسے غیر قانونی طور پر دوبارہ استعمال کرتے ہوئے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ سر روری کولنز کے مطابق یہ معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے اور اس میں ملوث اداروں اور افراد کی رسائی فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لیک ہونے والا ڈیٹا “ڈی آئیڈینٹیفائیڈ” تھا، یعنی اس میں افراد کے نام، پتے یا دیگر شناختی معلومات شامل نہیں تھیں، تاہم ماہرین اسے سائبر جرائم میں ایک خطرناک پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

برطانوی اور چینی حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علی بابا سے یہ اشتہارات ہٹوا دیے اور کسی بھی فروخت کو ہونے سے روک دیا گیا۔

واقعے کے بعد یو کے بایو بینک نے سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم تک رسائی عارضی طور پر محدود کر دی ہے اور ڈیٹا ایکسپورٹ پر سخت نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ ادارہ 2026 کے اختتام تک ایک خودکار نظام متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق یہ واقعہ طبی تحقیق کے شعبے میں ڈیٹا سیکیورٹی اور اعتماد کے حوالے سے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سپریم کورٹ کی ہدایات پر صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ سے 1 ارب کی عمارت واگزار

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک بورڈ

Read More

کراچی: پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، ایم پی اے سمیت متعدد رہنما گرفتار

پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا صارفین کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے نیا پاس ورڈ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

دنیا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے نئے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.