ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے اور منفرد اے آئی فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کے بعد صارفین کے لیے کمنٹس کا انداز مکمل طور پر تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

کمپنی اس وقت ایک جدید ’میم ری مکسر‘ ٹول کو ٹیسٹ کر رہی ہے، جس کی تصدیق بھی خود ٹک ٹاک کی جانب سے کی گئی ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت صارفین کی ویڈیوز کو دیگر افراد مصنوعی ذہانت کی مدد سے ری مکس کرسکیں گے۔ یعنی کسی بھی ویڈیو سے اے آئی کے ذریعے نئی تصاویر تیار کی جا سکیں گی، جن میں چہرہ، آواز یا پس منظر تک تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی صارف کسی ہوٹل کی ویڈیو شیئر کرتا ہے، تو دوسرے لوگ اسی ویڈیو کو استعمال کرتے ہوئے اسے کسی ساحل یا مختلف مقام پر دکھا سکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اے آئی سے تیار کردہ تصاویر براہِ راست اصل ویڈیو کے کمنٹس میں شیئر کی جا سکیں گی، جس سے صارفین کے درمیان تخلیقی اظہار کے نئے دروازے کھلیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر کمنٹس کو مزید جاندار اور بصری بنانے میں مدد دے گا۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے لیے ایک نئی سیٹنگ متعارف کرائی جا رہی ہے، جو ڈیفالٹ کے طور پر آن ہوگی۔ تاہم صارفین چاہیں تو اسے بند بھی کر سکتے ہیں، لیکن ہر ویڈیو کے لیے یہ سیٹنگ الگ سے آف کرنا ہوگی، مکمل طور پر مستقل بند کرنے کا آپشن موجود نہیں ہوگا

یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں ٹک ٹاک نے کئی اے آئی فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن میں اس کا اے آئی اسسٹنٹ بھی شامل ہے۔ ’میم ری مکسر‘ فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور ابھی تمام صارفین کو دستیاب نہیں، جبکہ کمپنی نے اس کے باضابطہ اجرا کی حتمی تاریخ بھی ظاہر نہیں کی، تاہم مستقبل میں اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی و اسلامک چیمبر کا جوائنٹ ایونٹ

اسلامک چیمبر (آئی سی سی ڈی) ہیڈ کوارٹرز میں 'ایگری فوڈ: گلوبل انویسٹمنٹ اینڈ پارٹنرشپ

Read More

ایران سے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کا فیڈریشن ہاؤس، کراچی کا اہم دورہ

کراچی: ایران سے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کا فیڈریشن ہاؤس، کراچی کا اہم دورہ:

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.